کوئلہ اسکام - سی بی آئی کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر گجرات حکومت کی سرزنش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-13

کوئلہ اسکام - سی بی آئی کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر گجرات حکومت کی سرزنش

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سپریم کورٹ نے پیر کے دن گجرات کے چیف سکریٹری سے اس بات کی وضاحت طلب کی کہ وہ نائنی اور موگرا2کے کوئلہ بلاکس سے متعلق دستاویزات فراہم کرنے میں سی بی آئی کے ساتھ تعاون کیوں نہیں کررہی ہے ۔ جسٹس مدن بی ، جسٹس کورین جوزف اور جسٹس اے کے سکری پر مشتمل بنچ نے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے8دسمبر2014کو اس بات کی ہدایت کی ہدایت دی تھی کہ وہ ان کوئلہ بلاکس سے متعلق دستاویزات کو یکجا کرتے ہوئے سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرے ۔ خیال رہے کہ نائنی کوئلہ بلاکس کو گجرات منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور پونڈیچری انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے لئے اور مورگا2کوئلہ بلاکس کو گجرات منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے لئے مختص کیا گیا تھا ۔ عدالت کی جانب سے یہ ہدایت اس لئے دی گئی تھی کیونکہ سی بی آئی نے عدالت کو اپنی تفتیشی رپورٹ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا تھا کہ ایجنسی، نائینی اور موگرا2کوئلہ بلاکس کے بارے میں تفتیشی عمل کو مکمل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی کیونکہ مسلسل کی گئی تحڑیری اور زبانی دونوں درخواستوں پر گجرات حکومت نے ہمارے ساتھ کسی طرح کا کوئی تعاون نہیں کیا ۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ چیف سکریٹری اور ریاستی حکومت بغیر کسی تاخیر اس معاملہ میں ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے گی۔

Why No Cooperation With CBI in Coal Scam Probe, SC Asks Gujarat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں