ایر ایشیا کے تباہ شدہ طیارہ کا فلائٹ ڈاٹا ریکارڈ دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-13

ایر ایشیا کے تباہ شدہ طیارہ کا فلائٹ ڈاٹا ریکارڈ دستیاب

جکارتہ/سنگاپور
پی ٹی آئی
ایر ایشیاء کے تباہ شدہ طیارہ کا فلائٹ ڈاٹا ریکارڈ آج بحیرہ جاوا سے نکالنے میں غوطہ خوروں کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس طرح طیارہ کی تباہی کے معمہ کو حل کرنے میں کامیابی ملے گی ۔ یہ ریکارڈ ایر بسA320-200کے ایک بازو کے نیچے پایا گیا ۔ انڈونیشیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دباؤ میں تیزی سے تبدیلی کے سبب سمندر میں گرنے کے اثر سے یہ طیارہ’’دھماکے کے ساتھ تبادہ ہوا‘‘ فلائٹ ڈاٹا ریکارڈ سے20میٹر کے فاصلہ پر بلیک باکس بھی پایا گیا ۔ یہ بلیک باکس ، کاک پٹ وائس ریکارڈر پر مشتمل ہوتا ہے ، اور ان2ریکارڈرس کا حصہ ہوتا ہے جن پر بلیک باکس مشتمل ہوتا ہے ۔ تاہم بلیک باکس کو ہنوز نکالا نہیں جاسکا ہے ۔

AirAsia Flight Data Recorder Has Been Retrieved

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں