مودی حکومت ماضی کی تمام حکومتوں کی منفی خصوصیات کا امتزاج - یچوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-09

مودی حکومت ماضی کی تمام حکومتوں کی منفی خصوصیات کا امتزاج - یچوری

بنگلورو
پی ٹی آئی
سی پی آئی ایم قائد سیتا رام یچوری نے آج کہا کہ نریند رمودی کی حکومت ماضی کی تمام حکومتوں کی منفی خصوصیات کا امتزاج ہے جس میں اٹل بہاری واجپائی کی زیر اقتدار حکومت کی فرقہ وارانہ تقسیم ، اندرا گاندھی کی خود عنانیت اور نرسمہا راؤ حکومت کی نئی آزاد معاشی اصلاحات کا گھٹ جوڑ ہے ۔ یچوری کے مطابق فرقہ واریت ، دو ہندوستانی بنانے والی معاشی پالیسیوں اور مودی حکومت کی تحکمانہ رویہ کے کلاف عوامی جدو جہد کے آغاز کی آج ضرورت ہے ۔ یہاں سی پی آئی ایم کے 21ویں ریاستی کنونشن سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تھری ان ون کا امتزاج ہے ۔ اس میں وہ تمام منفی پہلو موجود ہیں جو ہم نے ماضی میں دیکھے ہیں ۔ اٹل بہاری واجپائی کی زیر اقتدار حکومت کے وقت افزائش پانے والی فرقہ وارانہ تقسیم، اندرا گاندھی کا ایمرجنسی کے دوران تحکمانہ رویہ اور نرسمہا راؤ حکومت میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی شروع کردہ نئی آزاد معاشی اصلاحات ۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ تمام ساتھ مل کر ہندوستانی عوام پر حملہ آور ہوئے ہیں ۔ اپنی پارٹی کارکنان سے حقیقی معاشی اور سماجی آزادی کے لئے جدو جہد کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یچوری نے کہاکہ آج کئی شکلوں میں فرقہ واریت ہمارے ملک میں پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ در حقیقت آج ملک میں فرقہ واریت میں شدت پیدا کی جارہی ہے جس کی وجہ سے نفرت بڑھ رہی ہے اور اس کا صاف مقصد سیکولر جمہوری ہندوستان کو ختم کرکے ایک ہندو راشٹر تشکیل دینا ہے ہمیں اس کے کلاف لڑنے اور جدو جہد کرنے اور اسے شکست دینے کے لئے ساتھ آنا ضروری ہے ۔ یچوری نے یہ بھی الزام لگایا کہ مزکری حکومت کی معاشی پالیسی کا رخ ہندوستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری پر اور زیادہ منحصر بنارہا ہے اور ورکنگ کلاس پر حملہ آور ہورہا ہے ۔

Modi govt a combination of 'negative features' of past:Yechury

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں