اقلیتوں کو راغب کرنے مودی حکومت کا مشن امپاورمنٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-01

اقلیتوں کو راغب کرنے مودی حکومت کا مشن امپاورمنٹ

نئی دہلی
یو این آئی
مرکز نے تبدیل مذہب تنازعہ کے پس منظر میں بی جے پی زیر قیاد ت این ڈی اے حکومت کے بارے میں اقلیتوں کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک’’مشن امپاورمنٹ‘‘ شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی شنبہ3جنوری کو کوچی کیرالا میں مذکورہ مشن کا رسمی افتتاح کریں گے۔ انہوں نے یہاں یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشن کو وزیر اعظم نریندر مودی کا آشیرواد حاصل ہے۔ اس مشن کا مقصد اقلیتوں کے لئے شروع کردہ اسکیمات کے فوائد کے بارے میں یہ جائزہ لینا ہے کہ آیا یہ فوراً فی الواقعی اقلیتوں تک پہنچ پائے ہیں۔ ہم اس بات کا تجزیہ کریں گے کہ آیا ان اسکیموں سے اقلیتوں کے سماجی، معاشی، ارتقاء میں مدد ملی ہے اور آیا ان اسکیمات پر خلوص نیت کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے ۔نقوی نے بتای اکہ ابت ک کئے گئے جائزہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقلیتوں کے لئے مختلف پروگراموں پر عمل آوری اور اسکا اثر،10فیصد سے کم رہا ہے۔ نقوی مختلف ریاستوں جیسے آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، اتر پردیش ، بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔ ان کا ارادہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل ملک کے تقریباً70فیصد حصہ کا احاطہ کرنے کا ہے ۔ ان دوروں کے دوران مختلف ریاستوں میں اقلیتوں سے متعلق مسائل سے تعلق رکھنے والے وزرا سے بھی ملاقات کریں گے۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ریاستی حکومتیں مذکورہ مشن میں مزید سرگرم طور پر شریک ہوں اور مثبت طریقہ کار اپنائیں ۔ مرکزی وزیر نے تبایا کہ مختلف ریاستوں کے وزراء کا ایک اجلاس ختم جنوری یا اوائل فروری میں دہلی میں منعقد کرنے کی تجویز ہے تاکہ اقلیتوں سے متعلق مسائل پر غور کیاجائے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر فینانس سے بھی درخواست کی جارہی ہے۔ تبدیل مذہب کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے ہی وضاحت کردی ہے کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈہ پر اس منفی ایجنڈہ کو غالب ہونے نہیں دیاجائے گا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ آر ایس ایس اور اس کی حیف تنظیموں کے گھر واپسی پروگرام پر مختلف گوشوں سے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایاجارہا ہے ۔ موصولہ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت نے ایک اشتہاری فلم کے لئے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ اس فلم میں ہمہ گیر ترقی کے لئے مذہب اور ذات پات سے بلند ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔ ممکن ہے کہ یہ فلم آج کل میں ریلیز ہوگی۔

Modi govt to launch 'Mission Empowerment' to woo minorities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں