دہلی کے عوام عام آدمی پارٹی کو سزا دیں - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-11

دہلی کے عوام عام آدمی پارٹی کو سزا دیں - مودی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں رام لیلا میدان پر بی جے پی کی ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے عوام سے متعدد وعدے کئے اور کہا کہ24گھنٹے برقی فراہم کی جائے گی۔ سب کے لئے مکانات فراہم کرئے جائیں گے ۔ انہوں نے دہلی کے عوام سے خواہش کی کہ وہ عام آدمی پارٹی کو سزا دیں کیونکہ اس نے سال گزشتہ ،حکومت سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی ، نریندر مودی نے صدر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال کو ان کے’’ابتری پسندانہ‘‘ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ’’اگر ابتری پر عمل کرنا ہو تو انہیں(کجریوال کو) جنگلوں میں نکسلائٹس کے ساتھ شریک ہوجانا چاہئے ۔ مودی نے اپنے خطاب کے دوران کانگریس پر بھی تنقید کی لیکن ان کی تنقید بڑی حد تک اے اے پی پر مرکوز رہی ۔ 2013ء میں منعقدہ دہلی اسمبلی انتخابات میں اے اے پی نے28نشستیں حاصل کی تھیں اور بی جے پی نے31نشستیں حاصل کی تھیں ۔ وزیر اعظم نے دہلی کے عوام پر زور دیا کہ وہ دہلی میں ایک’’مستحکم اور مضبوط حکومت‘‘ کے لئے ان کی (وزیر اعظم) کی تائید کریں ۔ کجریوال یا اے اے پی کا نام لئے بغیر انہں نے الزام لگایا کہ یہ پارٹی جھوٹ پھیلا رہی ہے ۔ یہ افواہ پھیلار ہی ہے کہ بی جے پی حکومت ، دہلی میں سرکاری ملازمین کی عمر وظیفہ کو60سال سے گھٹا کر58سال کردے گی۔‘‘مودی نے مزید کہا کہ’’مخالفین کی جانب سے ہر روز ایک نئی جھوٹ وضع کی جائے گی تاکہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے۔(جھوٹی باتوں کو پھیلانا ان کا(مخالفین) کا طرز سیاست ہے ۔‘‘

دریں اثنا نئی دہلی سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج بی جے پی پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ بھگوا جمعات نے دہلی کے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ایل ای ڈی بلبس کے ذریعہ ان کے برقی بلوں میں سالانہ300روپے کی بچت ہوگی ، جس کا مطلب25روپے ماہانہ ہوگا، جب کہ عام آدمی پارٹی نے اپنے49روزہ دور اقتدار میں بلوں کو نصف کردیا تھا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رام لیلا میدان ریالی جس میں انہوں نے عام آدمی پارٹی پر چوٹ کی تھی، کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے بی جے پی قائدین پر الزام عائد کیا کہ وہ دہلی کے عوام سے جھوٹ بولتے رہے ہیں ، چاہے وہ غیر مجاز کالونیوں کو باقاعدہ بنانے، پھر بے گھروں کو گھر فراہم کرنے یا پھر کرپشن کو دور کرنے کا معاملہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے49دنوں میں اتناساراکام کیا ہے ۔ انہوں نے سات ماہ میں سوائے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے اور کان سا کامکیا ہے ۔ رقم کہاں ہے ؟ وزیر اعظم کے اس طعنہ کا جواب دیتے ہوئے کہ وہ(کجریوال) انتشار پسند ہیں ، عام آدمی پارٹی قائد نے کہا میں چاہے کچھ بھی ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے49دنوں کے دوران کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے برقی بلوں میں30فیصد کمی لانے کا معاملہ میں یوٹرن لے لیا ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب عام آدمی پارٹی لڈری یوگیندر یادو نے کہا کہ ایسا معلوم وہتا ہے کہ وزیر اعظم ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ وہ اپنے آپ پر قابو نہیں پاسکے اور کہہ دیا کہ ہم انتشادپسند ہیں ۔ اسی دوران کانگریس نے آج رام لیلا میدان میں جھوٹے وعدے کرنے پر بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ بی جے پی اورمودی جھوٹ کے دہرانے کی عادت میں مبتلا ہیں ۔ اس نے بی جے پی پر یہ بھی الزما عائد کیا کہ وہ وزیر اعظم کی ریالی میں فرضی ہجوم لارہی ہے۔ اے آئی سی سی ترجمان شوبھا اوزا نے کہا بنی جے پی اور مودی جھوٹ بولنے میں یقین رکھتے ہیں اور پھر وہ اس جھوٹ کو بار بار دہراتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے ریالی میں کچھ نئے جھوٹے وعدے کیے ہیں۔ واضح رہے کہ رام لیلا میدان میں بی جے پی کی اس ریالی سے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی انتخابی مہم کا رسمی آگاز عمل میں آیا ہے ۔اور ریالی میں بی جے پی نے دہلی کو2022ء تک جھونپڑ پٹی سے پاک بنادینے کا وعدہ کیا ہے ۔ شوھا اوزا نے کہا کہ مودی نے خواتین کی سلامتی جیسے اہم مسئلہ پر لب کشائی نہیں کی ۔ انہوں نے اس مسئلہ پر ایک لفظ بھی نہیں کہا ۔ راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے مودی کے ان دعوؤں کومسترد کردیا کہ کانگریس کے دور حکومت میں غریب عوام بینک اکاؤنٹ کھولنے کے قابل نہیں تھے۔ آنند شرما نے کہا کہ یہ ایک مضحکہ خیز دعویٰ ہے ۔ کیا وہ(مودی) یہ کہنے کی کوششکررہے ہیں کہ گزشتہ40سے بینک کسی غریب کو اکاؤنٹ کھولنے کی جازت نہیں دیتے تھے۔
قبل ازیں موصولہ اطلاع کے مطابق رام لیلا میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی کیریالی سے قبل عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ طاقت کا مظاہرہ کرنے ہریانہ اور اتر پردیش سے لوگوں کو لایا گیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی قائد منیش سسوڈیا نے کہا کہ بی جے پی کے پاس نہ تو کوئی لیڈر ہے اور نہ کوئی مسئلہ ہے ۔ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے برقی بل ابھی تک کیوں نہیں کم ہوئے ہیں ۔ کانگریس نے یہ کہتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ تنقید بنا یا کہ پارٹی گزشتہ7ماہ سے ڈرامے کرتی رہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے کہا کہ عوام نے یہ توقع کرتے ہوئے کہ مرز میں بی جے پی حکومت کو منتخب کیا تھا کہ وہاس ن کے لئے کام کرے گی، لیکن بی جے پی حکومت نے ریالیوں اور ڈراموں کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ کانگریس دہلی یونٹ کے لیڈر مکیش شرما نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے رام لیلا میدان کی ریالی کو کامیاب بنانے ریاستی مشنری کا بے جا استعمال کیا ہے، جب کہ وزیر اعظم دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے رسمی طور پر بھگوا جماعت کی مہم ک آغاز کرنے والے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کہ اتر پردیش اور ہریانہ سے لوگوں کو ریالی میں شرکت کے لئے لایا گیا ہے ۔ بہر حال بی جے پی نے عام آدمی پارٹی اور کانگریس دونوں پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہمیشہ بی جے پی کے خلاف بولتی رہتی ہیں ۔ مودی جی کو سننے ساری دہلی سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ یہاں آرہے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں مکمل اکثریت حاصل نہیں ہوگی جب کہ توقع ہے کہ اسمبلی انتخابات آئندہ ماہ منعقد ہوں گے ۔

PM Narendra Modi takes a dig at AAP, says image of Delhi can't be tarred by anarchy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں