لکھوی کو 14 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-02

لکھوی کو 14 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد
پی ٹی آئی
ممبئی کے2008کے دہشت گرد حملوں کے منصوبہ ساز ذکی الرحمن لھوی کوآ ج ایک عدالت نے ایک افغان شہری کے اغواء کے لئے 14دن عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد اسے واپس راولپنڈی جیل منتقل کردیا گیا ۔54سالہ لکھوی کی اس کی رہائی کے بارے میں ہندوستان کے ساتھ ایک تنازعہ کے بیچ ایک مقامی عدالت کے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔ اس کی دوروزہ تحویل کی مدت ختم ہونے پر اسے پیش کیا ۔ مجسٹریٹ نے پوچھ تاچھ کے لئے مزید پانچ دن حراست میں دینے کی پولیس کی درخواست مسترد کردی اور اسے14دن کے لے اڈیالا جیل بھیج دیا گیا جہاں گزشتہ5برسوں سے ممبئی دہشت گرد حملوں کے کیس کے سلسلے میں وہ محروس رہا۔ اسے 15جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ قبل ازیں حکومت پاکستان نے ممبئی حملہ کیس کے اصل ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی تین ماہ کے لئے نظر بندی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے وک سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آج سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرائی گئی ۔ اس درخواست میں حکومت پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو نظر بند کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کی 26تاریخ کو ذکی الرحمن لکھوی کے وکیل نے16ایم پی او کے تحت اپنے موکل کی نظر بندی کو چیلنج کیا تھا، اور عدالت نے اس ضمن میں حکومت سے29دسمبر کو جواب طلب کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نور الحق قریشی نے اپنے حکمنامہ میں لکھا تھا کہ وفاقی حکومت جواب داخل کروانے کی بجائے مزید مہلت مانگتی رہی ،تاہم اس نے ان وجوہات کا ذکر نہیں کیا کہ انہیں کس سلسلے میں مہلت درکار ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستانی حکومت نے گزشتہ ہفتے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں خدشہ نقص امن کے تحت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل ہی میں نظر بند کردیا تھا ۔ ہندوستانی حکومت نے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ اس عدالتی فیصلے کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرے ۔

Lakhvi remanded to 14-day judicial custody in abduction case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں