سیکوریٹی کونسل میں قرارداد دوبارہ پیش کرنے کا عزم - محمود عباس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-06

سیکوریٹی کونسل میں قرارداد دوبارہ پیش کرنے کا عزم - محمود عباس

رملہ
آئی اے این ایس
صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس نے بتایا کہ وہ2017تک اسرائیلی قبضہ کے خاتمہ کے شیڈول سے متعلق اوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل میں ایک قرار داد کا مسودہ دوبارہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عباس نے رملہ میں ایک ریالی کے دوران بتایا کہ انہوں نے عرب ممالک کے ساتھ وسیع تر روابط کا سلسلہ شروع کیا ہے ، جس کا مقصد فلسطینی مملکت کے قیام کے مطالبہ سے متعلق دوبارہ کوشش کرنا ہے ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے ان کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عرب ممالک اور اردن کے ساتھ دوبارہ کوشش شروع کی ہے اور عین ممکن ہے کہ جاریہ ہفتہ ہی قرار داد کا مسودہ سیکوریٹی کونسل میں پیش کردیاجائے۔ ہم عالمی برادری کی جانب سے اپنے حقوق تسلیم کروانے تک سیکوریٹی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ گزشتہ ہفتہ فلسطینی اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل میں عرب حمایت یافتہ قرار داد کی منظوری میں کم از کم9ممالک کی تائید حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے ۔ یروشلم کی حمایت میں منعقدہ ریالی کے دوران عباس نے یہ وضاحت کی کہ فلسطینی اپنے حصول مقصد میں ناکام نہیں ہوئے بلکہ سیکوریٹی کونسل ہی در حقیقت ناکام ہوگئی ہے ۔ لہذا ہم نے تمام بین الاقوامی اداروں اور ایجنسیوں میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا جن میں خصوصی طور پر انٹر نیشنل کریمنل کورٹ شامل ہے ۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہوگی کہ1967کے دوران اسرائیل نے فلسطین کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور قرار داد میں اس بات کا مطالہ کیاجارہا ہے کہ2017تک اسرائیل ان علاقوں کا تخلیہ کردے ۔ اس سلسلہ میں ایک معاہدہ طے کرنے کے لئے ایک سال تک جاری رہنے والے راست مذاکرات پر زور دیاجارہا ہے ۔

Mahmoud Abbas in fresh bid to secure Palestine statehood

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں