پرواز سے قبل پائلٹس کی تربیت لازمی - انڈونیشیا کا اہم احتیاطی پلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-06

پرواز سے قبل پائلٹس کی تربیت لازمی - انڈونیشیا کا اہم احتیاطی پلان

جکارتہ
آئی اے این ایس
انڈونیشیا نے پرواز پر روانگی سے قبل پائلٹس کے لئے فلائٹ آپریشن آفیسرس( ایف او او) کی جانب سے مختصر معلومات کی فراہم کو ضروری قرار دے دیا ہے ۔ انڈونیشیائی شہر سورابایا سے سنگا پور کی جانب سفر کے دوران ایر ایشیاء کی پروازQZ8501لاپتہ ہوجانے کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا۔28دسمبر کو پرواز کے ٹھیک 42منٹ بعد ہی طیارہ راڈار سے غائب ہوگیا تھا ۔ اس حادثہ میں162افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ انڈونیشیا کے کارگزار ڈائرکٹر جنرل آف ٹرانسپورٹ جوکو مرجاتمو جو نے جکارتہ پوسٹ کو بتایا کہ وزیر ٹرانسپورٹ نے اس پالیسی کو منظوری دے دی ہے اور اب ہرایر لائن کے پائلٹس کے لئے مختصر تفصیلات و حالات پرواز معلوم کرنا ضروری ہوگا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ اگناسیس جونان نے وضاحت کی کہ ایسی ملاقاتوں اور بات چیت سے پائلٹس ہنگامی حالات میں امکانی ٖفیصلہ لینے کے موقف میں ہوں گے ۔ جونان نے یہ بھی کہا کہ یہ رویہ اختیار کرنے سے پائلٹس کو اپنی پرواز سے متعلق ایف او او سے مکمل معلومات حاصل ہوجائیں گی جن میں ہنگامی حالات میں فیصلہ سازی بھی شامل ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گھریلو(اندرون ملک) اور بین الاقوامی پروازوں کے لئے بھی یہ لازمی ہوگا۔ ماہر شہری ہوا بازی اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی کمیٹی کے سابق تحقیقات کارروط حنیٰ نے بتایا کہ بریفینگ صرف20منٹ کے لئے ہوگی جس کے دوران ایف او او ضروری دستاویزات بھی پائلٹس کے حوالہ کردیں گے جن میں موسمی حالات کی تفصیل بھی شامل ہوگی ۔ خاتون ماہر شہری ہوا بازی نے یہ بھی بتایا کہ اس کے بعد پارئلٹس اپنی پرواز کا پلان مرتب کرکے ایف او او کے حوالہ کردیں گے تاکہ وہ ان پر نظر ثانی مزید تجاویز و سفارشات پیش کرسکیں ۔ فلائٹ آپریشن آفیسرس فلائٹ پلان مقررہ ایر ٹرافک کنٹرول کے حوالہ کردیں گے ۔ انہوں نے وزارت ٹرانسپورٹ میں مزید انسپکٹرس کے تقرر کی سفارش بھی کی تاکہ شعبہ کے تمام ایر لائنس سنجیدگی سے اس پالیسی کا نفاذ عمل میں لائیں ۔

Indonesia mandates pilot briefings; wants action taken over unauthorised flights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں