سال 2014 ہندوستان کے لئے چیلنجنگ سال رہا - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-03

سال 2014 ہندوستان کے لئے چیلنجنگ سال رہا - جیٹلی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے2014ء کو ہندوستان کے لئے چیلنجنگ سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل دو برسوں تک شرح نمو پانچ فیصد سے نیچے رہنے سے روزگار کے مواقع کم ہوئے اور ریونیو کم حاصل ہو اور ملک سرمایہ کاری کے لئے ترستا رہا ۔ جیٹلی نے سوشل نٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھا ہے کہ سال2014ء میں عام انتخابات کے نتیجہ سے ماحول تبدیل ہوا ہے اور30برسوں کے بعد ووٹوں نے لوک سبھا میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے فیصلہ کن اور پکا وعدہ کیا ۔ لوگوں میں امید پیدا ہوئی کہ حکومت سدھار اور ترقی کو مزید تیز کرے گی ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ سات ماہ میں مودی حکومت نے حالیہ برسوں میں کسی دوسری حکومت کے ذریعہ سدھار کے لئے کئے گئے اقدامات سے زیادہ کام کئے ہیں جن میں سے کچھ اس طرح ہیں: پلاننگ کمیشن کی جگہ نئے ادارہ کے توسط سے امدا د باہمی پر مبنی وفاقی نظام اختیار کیا گیا ہے ۔ نیا نظام معیشت کو کنٹرول کرنے کا متبادل فراہم کرائے گا۔ وزیر خزانہ نے لکھا ہے کہ اشیاء اور سروس ٹیکس( جی ایس ٹی) کو نافذ کرنے کے لئے آئینی ترمیم بل پر قومی مفاہمت قائم کی گئی اور اسے لوک سبھا میں پیش کیا گیا ۔

2014 has been the year of challenges and reforms for India: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں