مکر سنکرانتی تقریب میں جنتا پریوار کا متحدہ مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

مکر سنکرانتی تقریب میں جنتا پریوار کا متحدہ مظاہرہ

پٹنہ
پی ٹی آئی
مکر سنکرانتی تہوار نے قدیم جنتا پریوار کی علیحدہ شدہ پارٹیوں کے انضمام کے عمل کو آگے بڑھانے ایک منچ کے طور پر کام کیا ہے، جب کہ سینئر قائدین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کوشش جاری ہے مکر سنکرانتی کا اہتمام علیحدہ طور پر جی ڈی یو اور لالو پرساد کی جانب سے کیا گیا ۔ 5قدیم جنتا پریوار پارٹیوں کے قائدین جے ڈی یو کے صد رشرد یادو ان کے آر جے ڈی ہم منصب لالو پرساد آئی این ایل ڈی کے ابھئے چوٹالا اتر پردیش کے وزیر اوم پرکاش سنگھ نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور سماج وادی جنتا پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں مقامات پر تہوار میں جی ڈی یو قائدین کے ساتھ یکجا طور پر تصویر کھنچوائی لیکن جے ڈی یو کے سینئر لیڈر نتیش کمار لا پتہ تھے ۔ نتیش کمار آخری ایام کے لئے یہاں اپنی رہائش گاہ میں گرم جوشی کے ساتھ تہوار منایا ۔ اسی وجہ سے وہ اس دعوت میں نہیں آسکے کمار کے ایک قریبی مددگار ریاستی وزیر شراون کمار نے کہا کہ چیف منسٹر جتن رام مانجھی نیو پٹنہ کلب میں جے ڈی یو کے ریاستی سربراہ و ریاستی وزیر بسستا نارائن سنگھ اور لالو پرساد کی اہلیہ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ دونوں جگہ پر دعوت میں شریک رہے ۔ ریاست کانگریس صدر اشوک چودھری اور ان کی مقننہ پارٹی کے لیڈر سدانند سنگھ بھی سیکولر طاقتوں کے ساتھ اظہار یگانگت کے لئے دعوت میں شریک رہے۔ مکر سنکرانتی نے پارٹیوں کو یہ دکھانے کے لئے ایک اہم موقعہ فراہم کیا کہ وہ بی جے پی کو شکست دینے کے معاہدہ کے ضمن میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ وہی چورہ( چاول اور دہی کے کھانے) کے تبادلہ کے درمیان آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے نامہ نگاروں سے کہا کہ جنتادل پریوار کا ملن ہونے جارہا ہے ۔ جنتادل خاندان متحد ہونے جارہا ہے آیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کامیابی حاصل کی جاچکی ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا اس سلسلہ میں رسمی اعلان کب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کو انضمام کا اختیار دیا گیا ہے ۔ چنانچہ وہ اس تعلق سے بات کریں گے ۔ اس اعلان کے وقت کے تعلق سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر دہلی میں بات چیت کریں گے ان کے جے ڈی یو ہم منصب شرد یادو نے بھی چھ علیحدہ شدہ جنتا پریوار کی پارٹیوں کے انضمام کے حصول پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ بہا رکے انتخابات کے پیش نظر پہلے آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے انضمام کے امکان کے تعلق سے کل ان کے دعوؤں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جس نے دیگر پارٹیوں کے انضمام کی راہ ہموار کی ہے ۔ جس کو پرساد نے جھٹلایا تھا شرد یادو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ بہتر ہوگا کہ چھ پارٹیاں یکجا ہوجائیں انہوں نے تاہم کہا کہ انضمام کے عمل کی تکمیل کے لئے کوئی مہلت مقرر نہیں کی جاسکتی ۔

Janata 'parivar' celebrates Makar Sankranti

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں