ہندوستان کی پیداوار چین کے مساوی ہوگی - عالمی بینک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

ہندوستان کی پیداوار چین کے مساوی ہوگی - عالمی بینک

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ہندوستان سال 2016-17میں چین کی پیداوار 7فیصد تک پہنچ جائے گا۔ عالمی بینک نے پیش قیاسی کی ہے اور کہا ہے کہ نئی ہندوستانی حکومت کی جانب سے کی گئی معاشی اصلاحات تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور سود کی شرحوں میں کمی کے پس منظر میں ہندوستان کی معیشت بازیاب ہوگئی ہے۔ ہندوستان سال2016-17ء میں چین کی پیداوار کے مساوی ہوجائے گا۔ عالمی بینک کے چیف اکنامسٹ اور سینئر نائب صدر کوشک باسونے یہاں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ چین کی پیداوار اعلیٰ سطح پر برقرار ہے گی، لیکن انتہائی آسانی کے ساتھ کم ہونا شروع ہوگی اور2017ء میں6.9فیصد ہوجائے گی ۔ انہوں نے عالمی بینک کا گلوبل آوٹ لک، مایوسیاں، انتشار اور عالمی معیشت کے امکانات کی توقعات کا قرطاس جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں پیش قیاسی کی ہے کہ مالیاتی سال2016-17ء میں فی کس7 فیصد کی شرح پیداوار عمل میں آئے گی جو ترتیب وار دین کی7 فیصد اور6.9فیصد کے برخلاف ہے ۔ یہ حالیہ ماضی میں پہلی بار ہے کہ ہندوستان کی شرح پیداوار ، چین کے مساوی ہورہی ہے ۔ عالمی بینک نے2014ء میں ہندوستان کی شرح پیداوار کا تخمینہ5.6فیصد لگایا تھا اور پیش قیاسی کی تھی کہ2015ء میں یہ بڑھ کر6.4فیصد ہوجائے گا جب کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی پیداوار کا تخمینہ2014ء میں7.4فیصد اور2015ء میں7.1فیصد لگایا گیاتھا ۔ اپنی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پیداوار2013ء میں10سال میں سب سے کم4.9سے بڑھ کر2014ء میں5.5فیصد ہوجائے گی۔ یہ ہندوستان کی کوششوں کا ثمر ہے ، جو علاقہ کی سب سے بڑی معیشت ہے جو2 برسوں سے اوسط پیداوار کے طورپر ابھرا ہے ۔ علاقائی پیداوار کا نشانہ2017ء میں بڑھ کر6.8فیصد ہوجائے گا ۔ کیونکہ اصلاحات کی وجہ سے ہندوستان میں سربراہی کی رکاوٹ کم ہوچکی ہے
سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان میں شرح پیداوار کم ہوگئی ہے ۔ ایسی ہی حالت بنگلہ دیش اور نیپال میں بھی برقرار ہے اور علاقہ کی برآمدات کے لئے ٹھوس مانگ ہے ۔ ماضی کے اقدامات سے مالیاتی مارکٹ میں غیر محفوظیت اور نازک حالت میں کمی ہوئی ہے ۔ جو کھم گھریلو تھے اور اصلاحات کی رفتار برقرار رکھی گئی اور سیاسی استحکام برقرا رکھا گیا جو حالیہ معاشی تحریک کی برقراری کی اہم کلید ہیں۔ بینک نے کہا کہ اصلاحات کی عمل آوری اور ہندوستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کی وجہ سے ہندوستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے جو مجموعی گھریلو پیداوار کا تقریباً30فیصد شمار کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے2016ء تک استحکام اور مدد کے باعث ہندوستان کی پیداوار بڑھ کر7فیصد ہوجائے گا جو تقریباً چین کے برابر ہوگی ۔

India Will Catch Up With Chinas Growth Rate: World Bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں