پاکستان کو دوہری قوت سے جواب دینے کا انتباہ - وزیر دفاع منوہر پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-01

پاکستان کو دوہری قوت سے جواب دینے کا انتباہ - وزیر دفاع منوہر پاریکر

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار حملوں کا ہندوستانی فوج دوہری وقت سے جواب دے گی۔ پاریکر کا یہ انتباہ حالیہ دنوں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بعد سامنے آیا ہے ۔ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ایک واقعہ میں جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ میں کل ایک سپاہی کی زخمی ہوگیا تھا ۔ جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے حقیقی خطہ قبضہ (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر متعین سیکوریٹی فورسس کو یہ ہدایت دے دی ہے کہ اگر ان پر حملہ کیا جاتا ہے تو وہ دوہری قوت سے جواب دیں۔ پاریکر نے کہا کہ میرا پیام فورسس کو واضح ہے کہ اگر ان پر حملہ ہوتا ہے تو اس کا منہ توڑ جواب دینے میں ہرگز نہ ہچکچائیں بلکہ دگنی طاقت سے جوابی کاروائی کریں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سرحد پر گزشتہ ہفتے میں ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے5واقعات ہوئے ہیں ۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بین الاقوامی سرحد کے پار سے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جب کہ حقیقی خط قبضہ پر اس میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ نریندر مودی حکومت نے ایک جرات مندانہ اقدام کرتے ہوئے دفاعی ایجنٹس کو باقاعدہ بنایا ہے ۔ یہ دفاعی ایجنٹس ابھی تک منظر عام پر آئے بغیر کام کیاکرتے تھے ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے یہ بات بتائی ۔ نئے سال کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ عنقریب جاری کی جانے والی نئی دفاعی پالیسی میں درمیانی آدمی جنہیں ایجنٹس کہاجاتا ہے کے لئے نئے قواعد مدون کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاہ فہرست میں شامل تمام دفاعی کمپنیوں کے کیسوں کا جائزہ لے گی اور ٹٹراٹرکس کی سربراہی پر تحدیدات کو جزوی طور پر ہٹایاجائے گا۔ نئی دفاعی پالیسی’ڈیفنس پروکیور منٹ پالیسی (ڈی پی پی) کے تحت دیدی دفاعی صنعت کی ترقی اور اس مقصد کے حصول کی کارروائی کو آگے بڑھانے پر زور دیاجائے گا۔ منوہر پ اریکر نے2015ء کے اپنے پلان کو ظاہر کرتے ہوئے اسے دفاعی شعبہ میں میک ان انڈیا اسکیم پر عمل آوری کا عزم ظاہر کیا ۔ پ اریکر نے کہا کہ ان ایجنٹس کے لئے پروکیورمنٹ پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے نمایاں طور پر قواعد و ضوابط کو لاگو کیاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قواعد کے تحت ان ایجنٹس کو نہ تو کوئی کمیشن دیاجائے گا نہ تو کوئی راحت دی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت بیرونی ایجنٹس پر لازم ہوگا کہ انہیں دفاعی معاہدات کروانے سے قبل ہی اس بات کی وضاحت کرنا ہوگی کہ آیا وہ کس کے لئے کام کررہے ہیں ۔

India will give fitting reply to Pakistan, says Defence Minister Manohar Parrikar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں