ہندوستان سے امن مذاکرات مشکل - پاکستانی رینجرس کا ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-03

ہندوستان سے امن مذاکرات مشکل - پاکستانی رینجرس کا ردعمل

لاہور
یو این آئی
پاکستانی رینجرس کے ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل خان طاہر بہادر خان نے کہا ہے کہ شکر گڑھ سیکٹر میں دو پاکستانی رینجروں کو مار کر ہندوستان نے قائم امن کے ماحول کو نقصان پہنچایا ہے اور اس سے فلیگ میٹنگ میں چھوٹے موٹے اختلافات کو سلجھانا بھی ناممکن ہوگیا ہے ۔ میجر جنرل خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اس واقعہ سے ہندوستان کے ساتھ سرحدی تعلقات کو حل کرنے کا عمل بھی متاثر ہوا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں پاکستانی رینجروں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ ہندوستانی سرحدی سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف)کی درخواست پر فلیگ میٹنگ کے لئے گئے تھے ۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان کی طرف سے ہورہی فائرنگ کے جواب میں کی جس میں ہندوستان کے ایک اور پاکستان کے چار جوان مارے گئے ۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ پاکستانی فوج نے چہار شنبہ کے روز رات گئے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سرحد پر 12ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوج کی طرف سے جموں سے44کلو میٹر دور سانبا ضلع میں مورٹا ر داغنے سے ایک شہری بھی زخمی ہوگیا ۔ گزشتہ دو دنوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا یہ تیسرا معاملہ ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں