انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت - وزیر اعظم پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-03

انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت - وزیر اعظم پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انتہا پسندوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے کیونکہ ملک کے سیاستدانوں اور قائدین نے اس تعلق سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے اجلاس منعقد کیا تھا ۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ملٹری کو رٹس کے قیام کی ضرورت ہے تاکہ تیز رفتار کارروائیوں کے لئے راہ ہموار ہوسکے اور مقدمات کی یکسوئی ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر مزید مباحث کی ضرورت نہیں ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ اس مسئلہ پر کئی مرتبہ مباحث ہوچکے ہیں ۔ ہمہ جماعتی اجلاس کو اپنے گھر پر مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف نے ان تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔ اس اجلاس میں فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے چیف رضوان اختر نے بھی شرکت کی ۔ فوج کی جانب سے ملٹری عدالتوں کے قیام کے لئے قائدین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ شریف نے کہا کہ وہ قائدین میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ یہ دوسرا اجلاس ہے جو کہ اس مسئلہ پر منعقد ہوا ہے جب کہ گزشتہ ماہ بھی اجلاس منعقد ہوچکا ہے ۔ اور آخر کار فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق رائے کرلیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں