کوئلہ مزدوروں کی پانچ روزہ ہڑتال کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-08

کوئلہ مزدوروں کی پانچ روزہ ہڑتال کا اختتام

کوئلہ مزدور یونین نے چہار شنبہ کی رات پانچ روزہ کوئلہ مزدوروں کی ہڑتال کے اختتام کا اعلان کردیا ۔ ہڑتال کے اختتام کا اعلان بھارتیہ مزدور یونین کے نائب صدر بسنت کمار رائے نے کیا۔ ہڑتال کی وجہ سے بجلی کی پیداوار بری طرح متاثر رہی تھی ۔مزدوروں کے مطالبات کا جائزہ لیا گیا اور حکومت کے سامنے ان کے مطالبے پیش کئے گئے ۔ مزدور یونینوں کا کا یہ اہم مطالبہ ہے کہ کان کنی شعبہ کی نجی کاری نہ کی جائے، کوئلہ کی فروخٹ آزاد مارکیٹ میں نہ کی جائے ، مزدوروں کے ایام عمل میں تخفیف کی جائے ۔204کوئلہ بلاکوں کی نیلامی روک دی جائے اور کہا کہ اگر کانکنی شعبہ کو خانگی محکمہ کے حوالہ کردیاجائے تو کول انڈیا کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسری راہ نہیں رہ جاتی کہ اپنے ملازمین کی تعداد میں تخیف کریں اور ان سے مسابقت کریں ۔ مزدور یونینوں نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ ہڑتال میں ان کے ساتھ کول انڈیا کی نگرانی میں چلائی جارہی کانوں کے مزدور اور اس کے ذیلی اداروں کے مزدو ر شامل ہوگئے ہیں۔ آر ایس ایس سے منسلکہ مزدور یونین بی ایم ایس ہڑتال میں حصہ لینے والی سب سے بڑی یونین تھی ۔ جس کی وجہ سے کوئلہ پیداوار زبردست طریقے سے متاثر ہوئی ۔

Thousands of Indian coal workers end strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں