حیدرآباد تلنگانہ میں ملک کے سب سے بڑے ٹکنالوجی مرکز کا سنگ بنیاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

حیدرآباد تلنگانہ میں ملک کے سب سے بڑے ٹکنالوجی مرکز کا سنگ بنیاد

India-Biggest-Incubation-Hub-Hyderabad
حکومت تلنگانہ نے آج ٹی۔ ہب کے قیام کے لئے تعمیری کاموں کا آغاز عمل میں لایا جس کے تحت ہندوستان کی سب سے بڑی انکیوبیشن سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ یہ ایک ٹکنالوجی انکیوبیشن سنٹر ہوگا جس کا ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج کے تارک راما راؤ نے گچی باؤلی کے انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی(ٹریپل آئی ٹی) میں سنگ بنیاد رکھا۔ امکان ہے کہ انکیوبیشن سنٹر جسے ٹی ۔ ہب کا نام دیاگیا ہے ، جون تک کارکرد ہوجائے گا۔یہ ملک بھر میں صنعتکاری سرگرمیوں کی شروعات کے لئے سب سے بڑا مرکز ہوسکتا ہے ۔ ٹی۔ ہب ، ٹریپل آئی ٹی حیدرآباد، انڈین اسکول آف بزنس اور نلسار یونیورسٹی آف لاء کے اشتراک سے قائم کیاجارہا ہے۔ اسکا پہلا مرحلہ 35کروڑ روپے کی لاگت سے ٹریپل آئی ٹی میں تعمیرکیاجائے گا جو60ہزار مربع فٹ پر محیط ہوگا،جہاں2017تک400اسٹارٹ اپس کی گنجائش ہوگی ۔یہ عمارت3سال کے لئے استعمال کی جائے گی۔ دوسرے مرحلہ میں جو2017ء سے شروع ہوگا ، مرکز کے پاس اپنا ذاتی کیمپس ہوگا جو3لاکھ مربع فٹ پر محیط ہوگا ۔ اس کیمپس کی تعمیر پر200کروڑ روپے کے مصارف کا تخمینہ لگایا گیاہے ۔ اس کے کئی حصہ داررہاں موجود ہوں گے جن میں اسٹارٹ اپس، انوسٹرس ، سرویس پر وائیڈرس شامل ہیں۔ ٹی ۔ ہب2020ء تک ایک ہزار اسٹارٹ اپس کو جگہ فراہم کرے گا ۔ وزیر نے بتایا کہ ٹی ہب کے لئے کارپس فنڈ300کروڑ روپے مقرر کیا گیاہے جو3سال میں دگناہوجائے گا ۔ ٹی۔ ہب کی تعمیر کے بعد امکان ہے کہ2017ء تک سالانہ3000ملازمتیں پیدا ہوں گی جو کہ2020ء تک سالانہ ملازمتوں کے10ہزار مواقع سامنے آئیں گے ۔ ریاستی وزیر نے مزید بتایا کہ انڈین اسکول آف بزنس، تجارتی امور کی دیکھ بھال کرے گا جب کہ ٹریپل آئی ٹی ٹکنالوجی کے امور اور نلسار ، انٹلیکچول پراپرٹی اور متعلقہ معاملات میں مدد فراہم کرے گا۔ ٹی ۔ ہب ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگاجو حیدرآباد میں ٹکنالوجی اسٹارٹ اپس کے فروغ کو تیزی دے گا جس کے لئے وہ معیاری انفراسٹر کچر اور فنڈمنیجرس مہیا کرے گا ۔ یہ اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کو ریاست میں اگلی سطح تک لے جائے گا ۔ یہ انکیوبیٹرس کا انکیوبیٹر ہوگا جو ایک ایکو سسٹم میں تمام ٹکنالوجی انکیو بیٹرس کو سمادے گا۔مرحلہ دوم کے لئے سائبر آباد کے رائے درگم میں اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے جس کے تعمیری کاموں کا2018میں آغاز ہوگا ۔ جب کہ حیدرآباد ورلڈ آئی ٹی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہوگا ۔ سنگ بنیاد تقریب میں آئی ٹی الیکٹرانک اینڈ مواصلات سکریٹری ہر پریت سنگھ ، ٹی ۔ ہب کے ڈائرکٹر وی بی آر موہن ریڈی ، ٹیک مہندرا کے چیف ٹکنالوجیکل آفیسر اے ایس مورتی ، ٹریپل آئی ٹی حیدرآباد کے ڈائرکٹر نارائنہ ، انڈین اسکول آف بزنس کے نمائندہ ارونا ریڈی اور نلسار کے وائس چانسلر فیضان مصطفی نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔

Foundation stone of country's biggest tech incubation centre, laid in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں