سیکوریٹی کے نام پر دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالی - رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-31

سیکوریٹی کے نام پر دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالی - رپورٹ

واشنگٹن
یو این آئی
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سیکوریٹی کے نام پر دنیا بھر میں بہت سی حکومتیں انسانی حقوق کی پامالی کا سبب بن رہی ہیں ۔ ہیومن رائٹس واش کی سالانہ رپورٹ میں، جسے جمعرات کو شائع کیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا ، عراق، شام ، اسرائیل اور امریکہ جیسے ممالک سیکوریٹی کے معاملات کو جواز بناکر انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ عالمی تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کینتھ روتھ کے مطابق چند حکومتیں بد قسمتی سے انسانی حقوق کو سیاسی حل کا مستقل حصہ نہیں سمجھتیں ۔ دنیا بھر میں پالیسی ساز انسانی حقوق کو ایک رکاوٹ سمجھنے کی بجائے اس کی اہمیت تسلیم کرکے بحران اور بد نظمی پر قابو پاسکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں عراق اور شام پر فرقہ ورانہ اور پرتشدد پالیسیوں کے نفاذ کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان ملکوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ہی شام اور عراق میں داعش کو پنپنے کا موقع ملا ہے ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں شہریوں پر تشدد اور عراقی حکومت کی جانب سے سنی مسلمانوں کو الگ تھلگ کرنے سے داعش کو موقع ملا کہ وہ ان گروپوں سے حمایت حاصل کرسکے ۔ہیومن راٹئس واچ نے یہ بھی کہا کہ نائیجیریا اور اسرائیل ، بوکو حرام اور حماس جیسے شدت پسند گروپوں کو روکنے کی کوشش میں اپنے دفاعی وسائل کا غلط استعمال کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ ہیومن راٹس واچ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر اوباما نے سی آئی اے کی جانب سے سخت تفتیشی انداز اور شدید ایذا رسانی پہنچانے والے افسران کی تفتیش کرنے یا انہیں سزا دینے سے انکار کردیا ہے ۔ یہ معاملہ حال ہی میں امریک یسینٹ میں اٹھایا گیا تھا۔ رپورٹ کے الفاظ میں اس قانونی ذمہ داری سے منہ موڑنے سے عین ممکن ہے کہ مستقبل میں آنے والے( امریکی) صدور بھی ٹارچر کو ایک جرم کی بجائے پالیسی کا حصہ سمجھنے لگیں۔

دنیا بھر میں62ملین بچے انسانی بحران کے خطرات سے دوچار: رپورٹ
اقوام متحدہ
یو این آئی
اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارہ یونیسیف نے اپنی اب تک کی سب سے بڑی اپیل میں دنیا بھر میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کے حل کے لئے3.1بلین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔ اس عالمی ادارہ کے مطابق دنیا بھر میں62بلین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔ اس عالمی ادارہ کے مطابق دنیا بھر میں62بلین بچے اس وقت انسانی بحران کے خطرات سے دوچار ہیں ۔ ان خطرات کی وجوہات بیان کرتے ہوئے عالمی ادارہ کے مطابق عرب ریاست شام میں جاری جنگ 4سال پہلے مغربی افریقہ سے پھیلنے والے مہلک ایبولا وائرس کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ اور یوکرین کا تنازعہ بنے ہیں ۔ ان تنازعات سے بچوں پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ہمیں اپنے نونہالوں کو بچانے کے لئے آگے آنا ہوگا۔

HRW: Security Measures Erode Human Rights Worldwide

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں