گڑگاؤں میں صرف خواتین کے لیے گلابی آٹو سروس کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-20

گڑگاؤں میں صرف خواتین کے لیے گلابی آٹو سروس کا آغاز

Gurgaon-Pink-auto-service-women
گڑ گاؤں
ایس این بی
سائبر سٹی گڑ گاؤں میں خواتین کے تحفظ کو لے کر ٹریفک پولیس نے بنک آٹو سروس شروع کی ہے۔ پیر کو ڈی سی پی ٹریفک ونود کوشک نے ہڈا سٹی سینٹر میٹرو اسٹیشن سے 25پنک آٹو کی شروعات کی۔ انہوں نے کہا کہ پنک آٹو سروس صرف خواتین کے لئے شروع کی گئی ہے لیکن خاتون کے ساتھ اس کا ہے تو وہ بھی اس میں سفر کرسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھائی بہن بھی ایک ساتھ جا سکتے ہیں ۔ یہ سروس صبح6بجے سے رات10بجے تک جاری رہے گی ۔ پنگ آٹو کرایہ دیگر آٹو کی طرح ہی رہے گا ۔ اے سی پی ٹریفک اشوک بخشی نے بتایا کہ پنک آٹو میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات کو دیکھتے ہوئے سیکوریٹی کے نقطہ نظر سے پینک بٹن رہے گا۔ سفر کرتے وقت خواتین ٰغیر محفوظ محسوس کرنے پر پینک بٹن دبانے پر سرخ رنگ کی بتی کے ساتھ الارم بجے گا ۔ اس کے علاوہ ایک وائس اسپیکر بھی رہے گا جو بغیر کچھ کئے اسپیکر سے آواز کر کے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اطلاع دے سکتی ہے ۔ تمام ٹریفک پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے کہ جس راستے سے پینک آٹو نکلتا ہے اس پر بیٹھی سواری سے تحفظ کے بارے میں پوچھ گچھ ضرور کرلیں ۔اشوک بکشی نے کہا کہ25پنک آٹو سروس کے لئے50آٹو ڈرائیوروں کو ویریفیکیشن پولیس کی طرف سے کرانے کے بعد ہی لگایا گیا ہے ۔ اس میں وہ آٹو ڈرائیور ہیں جن کی شبیہ پولیس ریکارڈ میں ٹھیک ہے ۔ اس میں وہ ڈرائیور ہیں جن کے آٹو میں کسی مسافر کو سامان چھوٹ جانے پر واپس کیا ہو یا زخمی یا شراب کے نشے میں مسافر کو صحیح سلامت اس کی جگہ پہنچایا ہے ۔ ہڈا سٹی سینٹر میٹرا اسٹیشن کے علاوہ ایم جی روڈ اور ائبر پارک سے پنک آٹو سروس کی سہولت ملے گی ۔ ان جگہوں پر سب سے زیادہ خواتین کی بھیڑ ہوتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اے سی پی ٹریفک اشوک بخشی نے کہا کہ پرانی پنک آٹو سرویس بند ہوچکی ہے ۔ یہ صرف ٹریفک پولیس کی طرف سے شروع ہوئی ۔ اس کے علاوہ کسی دیگر کمپنیوں کے پنک آٹو سروس درست نہیں ہوگی ۔

Gurgaon: 'Pink' auto service exclusively for women

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں