یو این آئی
اس وقت دنیا میں20کروڑایک لاکھ افراد بیروز گار ہیں ۔ 2019ء تک یہ تعداد21کروڑ20لاکھ ہوجائے گی ۔ یہ اعداد وشمار بین الاقوامی تنظیم برائے محنت نے اپنی رپورٹ میں دیے ہیں ۔ تنظیم کے مطابق آئندہ برسوں میں بیروزگاری میں اضافہ کا موجب عالمی معیشت کے کئی عوامل جیسے کہ معیشت کی نمو میں کمی، آمدنیوں میں فرق اور بڑھتا ہوا عدم استحکام ہوں گے ۔ ماہرین کو جنوبی ایشیا اور افریقی جنوبی صحارا کے متعلق زیادہ تشویش ہے جہاں روزگار کے تین چوتھائی مواقع واضح نہیں ہیں۔ عرب ملکوں اور لاطینی امریکہ کے کچھ ملکوں میں یہ اندازے گزشتہ عرصہ میں مزید خراب ہوئے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں انتہائی کمی بہت سے بہتر معیشت والے ملکوں اور کچھ ایشیائی ملکوں میں بیروزگاری میں اضافہ کا موجب بنے گی۔ اس وقت دنیا کے 10فیصد امیر لوگوں کو دنیا کی کل آمدنی کا30سے40فیصد ملتا ہے ۔ اس کے برعکس10فیصد غریب لوگوں کو کل آمدنی کا2سے7فیصد۔
Global unemployment to rise to 212 million, says ILO
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں