پیرس کے قریب پوسٹ آفس میں یرغمال بنانے کا واقعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

پیرس کے قریب پوسٹ آفس میں یرغمال بنانے کا واقعہ

پیرس
رائٹر/اے ایف پی
ایک مسلح شخص نے پیرس کے باہر کولمبس کی پوسٹ آفس میں دو افراد کو یرغمال بنالیا تھا تاہم اس نے خود کو فرنچ ریسرچ اینڈ انٹرونش بریگیڈس (بی آر آئی) پولیس آفیسرس کے حوالے کردیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ آفس آنے والے کئی لوگ بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع نے مزید تبایا کہ وہ گرینڈس کے علاوہ کلاشنکوف سے مسلح تھا ۔ سیکوریٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسلح شخص نے شمال مغربی پیرس کے ایک پوسٹ آفس میں کئی افراد کو یرغمال بنالیا ۔ اس کے پاس ایک فوجی ہتھیار تھا۔ حکام کو اس وقت راحت کی سانس نصیب ہوئی جب بندوق بردار نے خود سپردگی کی ۔عہدیداروں نے بتایا کہ وہ اس بات کی توثیق یا تردید نہیں کرسکتا کہ آیا اس واقعہ کا تعلق دہشت گردی سے ہے ۔ عہدیدار نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔ بی ایف ایم ٹی وی نے نامعلوم ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یرغمالی بنائے جانے کا واقعہ پیرس میں گزشتہ ہفتہ کئے گئے حملوں سے تعلق نہیں رکھتا۔ دریں اثناء پولیس نے12افراد کو گرفتار کرلیا جن پر گزشتہ ہفتہ پیرس میں ہوئی ہلاکتوں کے سلسلہ میں اسلام پسند بندوق بردار انتہا پسندوں کی مدد کا شبہ ہے ۔
شہر کے پراسیکوٹر کے دفتر نے یہ بات بتائی ۔ پیرس میں طنزیہ میگزین ، چارلی ہبڈو اور ایک کوشر مارکٹ پر حملوں میں17افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ عدالتی ذرائع کے حوالہ سے یہ بتایا گیا کہ گرفتار شدہ افراد سے حملہ آوروں کی مدد کرنے تناظر میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فرانس کے علاوہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمنی میں بھی پولیس نے آج صبح دو مقامات پر دھاوے کرکے2مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی توثیق کی ہے ۔ دریں اثناء بلجیم کی پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے سلسلہ میں کئے گئے دھاوے میں کم از کم3افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی مشرقی شہر ویویئرس میں کی ہے ۔ بلجیم کے سرکاری خبر رساں ادارہ آر ٹی بی ایف نے علاقہ سے دھماکوں کے علاوہ3ہلاکتوں کی خبر دی۔

French post office hostage-taking ends, no victims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں