کشمیر سمیت پورا شمالی ہند سرد لہر کی زد میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-11

کشمیر سمیت پورا شمالی ہند سرد لہر کی زد میں

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ خطہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے16ڈگری نیچے ریکارڈ کیاجارہا ہے ۔ سری نگر گزشتہ رات شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ سے بھی سرد تھا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مطلع صاف اور خشک موسم رہنے کی وجہ سے سری نگر گزشتہ رات شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ سے بھی سرد تھا ، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مطلع صاف اور خشک موسم رہنے کی وجہ سے سری نگر کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہورہی ہے ۔ منفی درجہ حرارت کے نتیجے میں سری نگر میں ہفتہ کی صبح مختلف آبی ذخائر بشمول شہرہ آفاق جھیل ڈل منجمد پائے گئے ۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں27دسمبر کو سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں کل دوپہر تک مطلع صاف رہے گا تاہم دوپہر کے بعد جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری اور منفی4ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیاجائے گا۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری زیادہ یعنی منفی3ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وادی کے دوسرے شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ ریاست میں اگلے24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم بحیرہ عرب سے اٹھنے والی تازہ سمندری ہوائیں12جنوری کو وادی کشمیر پہنچیں گی جس کے نتیجے میں یہاں بارش یا برف باری ہوسکتی ہے ۔
دوسری جانب دونوں تلگو ریاستیں تلنگانہ اور آندھرا پردیش ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ آندھر اپردیش کے وشاکھا پٹنم کے لمباسنگی میں درجہ حرارت ایک ڈگری سلسیس ریکارڈ ہوا ہے ۔ نندی گاماں میں10.5ڈگری ریکارڈ ہوا ہے جب کہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کل رات درجہ حرارت10ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں کل رات درجہ حرارت میں4ڈگری کی کمی ہوئی ہے ۔ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 7.7،کریم نگر میں11، میدک میں10.5،نظام آباد میں11,1ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سڑکوں پر کہر کی گھنی چادر چھائی ہوئی ہے جس سے ٹریفک میں رکاوٹ ہورہی ہے ۔ صبح10بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے اورشام5بجے سے سردی کی لہر میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران آندھرا پردیش کے اضلاع کرشنا ، گنٹور ، مغربی گوداوری اور ساحلی آندھرا کے ایک یادو مقامات پر درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی ۔دریں اثناء ناگپور اور ودربھ میں ٹھنڈ کا قہر جاری ہے ۔ یہاں آج اس موسم کا دوسرا سب سے کم درجہ حرارت5.3ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے افسران نے بتایا کہ جنوری کے مہینے میں پچھلے 10سالوں میں یہ سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ موجودہ ٹھنڈ کے موسم کے دوران سب سے کم درجہ حرارت 29دسمبر کو5ڈگری سلسیس درج کیا گیا تھا۔ یہ پچھلے46سالوں میں سب سے کم درجہ حرارت تھا۔

Cold wave sweeps across north India & JK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں