خالدہ ضیا اور امیت شاہ بات چیت کا دعویٰ غلط - عوامی لیگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-11

خالدہ ضیا اور امیت شاہ بات چیت کا دعویٰ غلط - عوامی لیگ

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش میں حکمراں عوامی لیگ نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے اس دعویٰ کو سراسر دروغ گوئی پر محمول کیا ہے کہ صدر بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی)امیت شاہ نے محصور اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ عوامی لیگ کے جوائنٹ جنرل سکریٹری محبوب العالم حنیف نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری اطلاع کے مطابق بی جے پی سربراہ خالدہ ضیاء کے ساتھ ٹیلی فون ربط قائم نہیں کیا ہے اور ان کی پارٹی کی جانب سے میڈیا کو فراہم کردہ اطلاع سراسر غلط ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی فونی بات چیت کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا دیوالیہ نکل چکا ہے جو سیاسی طور پر الگ تھلگ پڑ گئی ۔ دریں اثناء بنگلہ دیش میڈیا نے ڈھاکہ انڈین ہائی کمیشن ذرائع سے اطلاع دی کہ امیت شاہ اور ضیاء کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی، البتہ بی این پی دفتر سے امیت شاہ کے ساتھ ربط پیدا کرنے کی کوشش2بار کی گئی جو ناکام رہی ۔ خالدہ ضیاء کے پریس سکریٹری معروف کمال سہیل نے جمعرات کو بتایا تھا کہ امیت شاہ نے فون کر کے خالدہ ضیاء سے ان کی خیریت دریافت کی ہے ۔ بی این پی تاہم اپنے موقف پر اٹل ہے اور ایک بیان میں وضاحت کی گئی کہ میڈیا کو فراہم کردہ اطلاع صد فیصد حقیقی ہے اور امیت شاہ کو بیگم خالدہ ضیاء کی خیریت سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔

BJP chief Amit Shah did not phone Zia: Awami League

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں