علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو عطیہ دئیے گئے زیورات کا آن لائن نیلام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-27

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو عطیہ دئیے گئے زیورات کا آن لائن نیلام

AMU-auctions-22-karat-gold-necklace
علی گڑھ
یو این آئی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) نے قیمتی موتیوں سے جڑا22قیراط کا سونے کا ایک نیکلس نیلام کے لئے رکھا ہے۔ یہ نیکلس اس یونیورسٹی کی طالبہ ڈاکٹر افشا ں ہاشمی نے بطور عطیہ دیا تھا ۔ نیلام سے حاصل ہونے والی رقم کو یونیورسٹی کے طلباء کے لئے اسکاپر شپس کی فراہمی کے لئے استعمال کیاجائے گا ۔ افشاں ہاشمی ایک سائنٹفک اور بزنس ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ ہیں۔ و نیز وہ امریکہ میں ریڈیو اور ٹی وی ٹاک شوز کی میزبانی بھی کرتی ہیں ۔ مغلیہ طرز کے زیور کے نیلام سے جو رقم آئے گی وہ میرٹ کے حامل طلباء کو اسکالر شپس کے فنڈ میں دی جائے گی ۔ نیلام کے لئے رکھے گئے نادر زیوارات میں بالیاں اور انگوٹھی بھی شامل ہیں ۔ اے ایم یو ویب سائٹ پر یہ آکشن آن لائن ہوگا ۔ اے ایم یو انتظامیہ نے اس کی اقل ترین محفوظ بولی5لاکھ روپے رکھی ہے ۔ بولی دینے کی آخری تاریخ8فروری ہے ۔ جو بھی شخص سب سے زیادہ بولی دے گا،یہ زیور اسی کو فروخت ہوگا ۔اب تک3افراد نے بولیاں دی ہیں جو بالترتیب اس طرح ہیں:5لاکھ50ہزار روہے ،5لاکھ 50ہزار ایک روپیہ،6لاکھ روپے۔افشاں ہاشمی کے نانا عبدالعلیم ، اس جامعہ کے سابق وائس چانسلر تھے ۔ عبدالعلیم کے والد پروفسیر عبدالمجید صدیقی، اے ایم یو کے شعبہ بائیو کیمسٹری کے بانی تھے ۔ چند ماہ قبل اے ایم یو طلباء کے اجلاس میں یونیورسٹی کے حکام نے کہا تھا کہ ایک اور طالبہ نے سونے کی2چوڑیاں بطور عطیہ دی ہیں ۔ ان چوڑیوں کو کھلے نیلام کے ذریعہ لگ بھگ7.50لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا اور سب سے زیادہ دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ ان چوڑیوں کے لئے سب سے زیادہ بولی دینے والے شخص نے ان چوڑیوں کو پھر ایک بار اے ایم یو کو بطور عطیہ دے دیا ۔ اب ان چوڑیوں کو یونیورسٹی میوزیم میں بغرض نمائش رکھا گیا ہے ۔ اے ایم یو کے ترجمان ذیشان احمد نے بتایا کہ اسکالر شپس فنڈ کے لئے ان زیورات کو نیلام کیاجارہا ہے ۔

AMU auctions 22-karat gold necklace donated by alumnus Dr. Afshan Hashmi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں