سشما سوراج کے دورہ سے تعلقات مستحکم ہوں گے - چین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-30

سشما سوراج کے دورہ سے تعلقات مستحکم ہوں گے - چین

بیجنگ
پی ٹی آئی
صدرا مریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند کے بعد اٹھی آوازوں کو جو ہندوستان اور چین تعلقات پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لئے وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ چین پر باہمی تعلقات کو توجہ مرکوز ہوگی اور وزیر اعظم نریند ر مودی کے دورہ چین کی راہ ہمور ہوگی۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک تھنک ٹینک ادارہ برائے عصری بین الاقوامی تعلقات کے ڈائرکٹر فوژویاؤ جنگ نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی خارجہ پالیسی کو مکمل طور پر کسی بڑے ملک کی جانب جھکائے بغیرمتناسب خارجہ پالیسی اپنائے گا ۔ ہندوستان اور چین کے درمیان بشمول انفراسٹرکچر اور تجارت میں تعاون کے کئی موقعوں کی تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سفیر اشوک ے کنٹھا نے یوم جمہوریہ تقاریب کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی کارروائی کے بعد باہمی تعلقات میں گزشتہ سال سے غیر معمولی پیشرفت ہوئی ہے لیکن اسی وقت اوباما کے اعلیٰ سطحی سہ روزہ دورہ ہند یوم جمہوریہ تقاریب کے مہمان خصوصی بننے کے باعث چین میں شکوک و گمان پیدا ہوئے ہیں ۔ چین کے سرکاری روزنامہ ، چائنا ڈیلی نے جنوبی چینی سمندر میں کے تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ مغربی میڈیا نے اوباما کے دورہ کو ہند۔ امریکہ تعلقات کی گہری بنیاد قرار دیا اور اوباما کی جانب سے ہندوستان کو ایشیاء میں چین کے خلاف ٹھوس جواب دینے والی طاقت قرار دیا گیا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج اور ان کے ہم منصب وان ای میں مذاکرات کے علاوہ سشما سوراج صدر چین زی جنپنگ سے بھی ملاقات کریں گی جو گزشتہ سال ہندوستان کا اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ دورہ کیا تھا اور اسی طرح وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔ نریندر مودی آئندہ چند ماہ میں چین کا دورہ کریں گے اور چین کی ریاست شانگژی کے دارالحکومت تاریخی شہر ژیان کا دورہ کریں گے ۔ سشما سوراج کے دورہ کے دوران کئے گئے اقدامات کے بعد توقع ہے کہ مودی چین کا دورہ کریں گے ۔ سشما سوراج تبت کے ہمالیائی خطہ میں واقع کیلاش مانساروور کاد ورہ کریں گی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سشما وراج کے دورہ سے صدر زی جنپنگ کے دورہ کے وقت کئے گئے چند اہم معاہدات پر بشمول ہندوستانی ریلوے کی جدید کاری کے ذریعہ چینائی، نئی دہلی بلٹ ٹرین کا ریڈرور اور ہندوستان میں چینی صنعتی پارکس کے قیام کے لئے20بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پر عمل آوری کے مرحلہ کی شروعات ہوں گی۔ ہندوستان اور چین دونوں کو چین کی جانب سے دئیے گئے تیقنات پر عمل آوری کے لئے دوبارہ غور کی توقع ہے جس سے چین میں ہندوستان کی دواسازی کی صنعت جو2014ء میں38بلین ڈالر تھی کو آگے بڑحا کر 70بلین کرنا ہے۔ سشما سوراج کے دورہ کا اہم مقصد ہندوستان اور چین کے خصوصی نمائندوں کی18ویں دور کی سرحدی بات چیت کی شروعات ہے ۔ اس میٹنگ میں مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوال ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔

China hopes Sushma Swaraj's visit will reset focus on Sino-India ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں