چارلی ہبڈو میں پیغمبر اسلام کی فرضی شبیہ - 30 لاکھ کاپیوں کی اشاعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

چارلی ہبڈو میں پیغمبر اسلام کی فرضی شبیہ - 30 لاکھ کاپیوں کی اشاعت

Charlie-Hebdo-front-cover
پیرس
اے پی
پیرس سے شائع ہونے والے ہفتہ اور میگزین چارلی ہبڈو کا بچ جانے والا اسٹاف کل اس میگزین کے آنے والے شمارہ کی30لاکھ کاپیاں شائع کررہا ہے ۔ اخبار ’’لبریشن‘‘ نے ہجو نگاری کرنے والے ہفتہ وار کو دفتر کی جگہ ، معاوضہ پر اور عارضی طور پر دی ہے ۔ گزشتہ چہار شنبہ کو اس ہفتہ وار پر3دن تک حملہ میں اس ہفتہ وار کے عملہ کے بڑے حصہ کا عملاً صفایا ہوگیا تھا۔ گزشتہ کل اخبار لبریشن نے چارلی ہبڈو کے آئندہ کل کے شمارہ کے صفحہ اول کا امیج شائع کیا ہے ۔ اس کور میں شملہ پہنی ہوئی اور ایک باریش شخصیت کا کارٹون بنایا گیا ہے ۔ اس کارٹون کے ہاتھ میں ایک بیانر دیا گیا ہے جس پر یہ عبارت درج ہے کہ’’میں چارلی ہوں‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ پیرس میں3روزہ خونریزی میں جملہ17افراد اور تمام تینوں بندوق بردار ہلاک ہوگئے تھے ۔ رائٹر کے بموجب گستاخ ہفتہ وار پر حملہ کے بعد کل شائع ہونے والے اس کے پہلے ایڈیشن میں صفحہ اول پر پیغمبر اسلام کی ایک فرضی شبیہ بتائی جارہی ہے ۔ اس ہفتہ وار کی بڑھتی مانگ کے سبب کل30لاکھ کاپیاں طبع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ قبل ازیں اس کی معمول کی تعداد اشاعت60ہزار رہی ہے ۔ اخباری ایجنٹس نے خبر دی ہے کہ ملک بھر میں گاہکوں کی ایک بڑی تعداد اس ہفتہ وار کے لئے آرڈس دے رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ14جنوری کو شائع ہونے والے ایڈیشن میں صفحہ اول پر پیغمبر اسلامؐ کی فرضی شبیہ طبع کی جارہی ہے ۔ اس شبیہ کے گال پر آنسو بھی دکھایا گیا ہے ۔
اس شبیہ کے ساتھ رکھے ہوئے بیانر پر یہ سرخی درج ہے :’’سب کچھ معاف کیا جاتا ہے ۔‘‘ اس نئے ایڈیشن میں دیگر کارٹونس بھی ہوں گے جس سیاستدانوں اور دیگر مذاہب سے متعلق ہوں گے ۔ چارلی ہبڈو کے وکیل رچرڈ ملکا نے کل فرانس انفوریڈ کو یہ بات بتائی ۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ گزشتہ اتوار کو چارلی ہبڈو اور آزادی اظہار خیال کی تائید میں سارے فرانس میں مارچ منظم کئے گئے تھے۔ کم از کم37لاکھ افراد نے شرکت کی تھی ۔ اسی دوران فرانس کی اسلامک کونسل نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مساجد کے اطراف حفاظتی انتظامات بڑھا دئیے جائیں۔ گزشتہ چہار شنبہ کو چارلی ہبڈو کے دفتر پر حملہ کے بعد سے50مخالف اسلام اقدامات کی اطلاع ملی ہے ۔ تشدد کے بعد وزیر دفاع جین وائس لی ڈرین نے بتایا کہ حساس علاقوں بشمول مساجد ، یہودی عبادت گاہوں اور طیران گاہوں پر 10ہزار سپاہیوں کو تعینات کیاجارہا ہے ۔ فرانس کو لاحق خطرہ کے پیش نظر حکومت نے یہ ضرورت محسوس کی ہے کہ اس کی بعض فوجی صلاحیتوں کا جائزہ لیاجائے ۔ عراق میں اسلامک اسٹیٹ( آئی ایس) کے خلاف فضائی حملوں میں فرانس کی شرکت کے لئے حکومت فرانس کی اپنی پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنی ہے ۔

Charlie Hebdo front cover: Prophet Mohammed cartoon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں