کشمیر کے بغیر ہندوستان کے ساتھ مذاکرات شروع نہ کرنے پاکستان کا ارادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

کشمیر کے بغیر ہندوستان کے ساتھ مذاکرات شروع نہ کرنے پاکستان کا ارادہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج کہا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر ہندوستان کے ساتھ بات چیت کے ایجنڈہ کا حصہ نہ ہو تو پاکستان ، ہندوستان کے ساتھ بات چیت شروع نہیں کرے گا ۔ اسی دوران امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے مشورہ دیا ہے کہ یہ دونوں پڑوسی ممالک ’’ٹاریخی بے اعتمادی‘‘ پر قابو پاتے ہوئے امن بات چیت دوبارہ شروع کریں ۔ پاکستان کے مشیر امور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے یہاں جان کیری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے ۔ قبل ازیں سرتاج عزیز اور جان کیری نے باہمی تبادلہ خیال کیا جو پاک۔ امریکہ فوجی مذاکرات کا حصہ تھا ۔ عزیز نے کہا کہ سال گزشتہ کشمیری قائدین سے ملاقات پر دہلی میں ہونے والی مقررہ بات چیت کو منسوخ کردیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ ہندوستان کو اس مسئلہ پر بات چیت سے دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ’’پاکستان ‘کشمیر کے بغیر ہندوستان کے ساتھ بات چیت شروع نہیں کرے گا۔‘‘ کیری نے کہا کہ امریکہ ، دونوں فریقین کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا کہ وہ پیشرفت کریں اور مسئلہ کے حل کے لئے بات چیت منعقد کریں ۔ کیری نے ہندستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ’’ ہمیں ، عملی سرحد اور خط قبضہ پر تشدد میں حالیہ اضافہ پر بدستور گہری تشویش ہے ۔ باہمی تعلقات کو آگے بڑھانا ہندوستان اور پاکستان کے بہترین مفادات میں ہے ۔ یہ ایک سخت ترین کام ہے۔ اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ آپ کو تاریخی بے اعتمادی ، ماضی کے واقعات اور خصومتوں پر قابو پانے کا فی وقت دینا پڑے گا اور کافی کوشش کرنی پڑے گی ۔‘‘ عزیز نے کہا کہ ہندوستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ میں ملوث ہے ۔ عزیز اور کیری نے اپنے مذاکرات کے دوران ہند۔ پاک تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عزیز نے امریکہ سے اپیل کی کہ’’ہمیں امید ہے کہ امریکہ بین الاقوامی برادری کے ایک بااثر رکن کی حیثیت سے ہندوستان کو علاقائی امن کے تعلق سے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا قائل کراسکتا ہے ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں، یعنی ہمارے مشرقی و مغربی سرحدات پر تمام پڑوسیوں سے پر امن تعلقات چاہتا ہے ۔‘‘

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں