بس سے ٹکر کے بعد کار میں موجود کروڑہا کرنسی نوٹ سڑک پر بکھر گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-08

بس سے ٹکر کے بعد کار میں موجود کروڑہا کرنسی نوٹ سڑک پر بکھر گئے

Cash-from-MUV-spills-post-accident
شہر کے مضافات میں آج ایک کار میں بھرے ہوئے کرنسی نوٹس، ایک بس سے کار کی ٹکر کے بعد سڑک پر بکھرے ہوئے پائے گئے ۔ بتایاجاتا ہے کہ جملہ 2کروڑتا3کروڑ روپے کے یہ500روپے اور ہزار روپے مالیت کے نوٹس، سڑک پر بکھرے ہوئے پائے گئے ۔ کار قریبی علاقہ سلیم سے ملاپورم(کیرالا) جارہی تھی ۔ اس کار نے سرکاری زیر ملکیت بس کو ٹکر دے دی اور الٹ گئی ۔ کار کا دروازہ کھل گیا اور کرنسی نوٹس سڑک پر بکھر گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ منظر دیکھ کر راہ گیر اور بس مسافرین ہکا بکا رہ گئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیدار فوی اس مقام پر پہنچ گئے ۔ کرنسی نوٹوں کے بنڈلوں کو دیکھنے سے پتہ چلتا تھا کہ یہ رقم تخمیناً 2کروڑ تا3کروڑ روپے ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ یو این آئی کے بموجب بس سے کار کی ٹکر کے نتیجہ میں کار ڈرائیور اور بس مسافرین زخمی ہوگئے جس کے ساتھ ہی کار کا دروازہ کھل گیا اور کرنسی نوٹوں پر مشتمل ایک بیاگ بھی کھل گیا اور کرنسی نوٹس ہوا میں اڑ کر زمین پر بکھر گئے ۔ ایسا معلوم ہورہا تھا جیسا کہ یہ کوئی فلمی منظر ہے ۔ راہ گیر اور بعض بس مسافرین چند کرنسی نوٹس لے کر چلتے بنے۔ پولیس فوری مقام واردات پہنچ گئی اور3افراد کو وہاں پایا۔ بتایاجاتا ہے کہ بیاگ میں500روپے اور ہزارروپے کے نوٹوں کے490بنڈل تھے ، اور یہ جملہ رقم2.55کروڑ روپے تھی۔ مقام حادثہ پر موجو د افراد کی شناخت کی جاچکی ہے جن کے نام یہ ہیں :جلیل(49 سالہ ساکن ملاپورم) جعفر(ساکن کوٹائم) اور کارڈرائیور یاسر ابو( ساکن کالی کٹ)۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مصطفیٰ نامی ایک ریلوے کیٹرنگ کنٹراکٹر نے ایروڈ میں تین افراد کو یہ رقم حوالہ کی تھی تاکہ یہ رقم ملاپورم میں کسی شخص کے حوالہ کی جائے ۔ ممکن ہے کہ بیاگ میں رکھی ہوئی رقم3کروڑ روپے سے زیادہ ہو لیکن چونکہ بعض راہ گیروں نے سڑک پھیلے ہوئے کرنسی نوٹس اٹھا لئے تھے اس لئے صرف2.55کروڑ روپے رقم ضبط کی گئی ۔ پولیس اور انکم ٹیکس عہدیداراس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔

Cash from MUV spills post-accident

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں