لندن میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب کی پہل کو کیمرون کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-11

لندن میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب کی پہل کو کیمرون کی تائید

لندن
آئی اے این ایس
وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے لندن کے اہم مقام پارلیمنٹ اسکوائر پر مہاتما گاندھی کا مجسمہ نصب کرنے سے متعلق گاندھی اسٹیاچو میموریل ٹرسٹ کی پہل کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے اخبار’’ایشین لائٹ‘‘ کو بتایا کہ پارلیمنٹ اسکوائر پرسرونسٹن چرچل اور نیلسن منڈیلا کے مجسموں کے ساتھ ہندوستان کے بابائے قوم کا مجسمہ نصب کرنے کا فیصلہ بروقت اور دانشمندانہ ہے ’’برطانوی پارلیمنٹ میں مجسمۂ گاندھی نصب کرنے کی کئی وجوہات ہیں ۔ ایک وجہ تاریخ ہند میں گاندھی جی کی اہمیت اور عدم تشدد و نیز پرامن احتجاضوں کے لئے گاندھی جی کی تعلیمات ہیں۔’’ میں صحافیوں کے نام گاندھی جی کے اس پیام کو ہمیشہ یاد رکھتا ہوں ۔‘‘ دوسروں کی خدمت کے جذبہ میں کھوجاؤ ۔ آپ(صحافی) خود وہ تبدیلی بن جاؤ جو آپ دنیا میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔‘‘ہندوستان میں برطانیہ کی اس پیشکش پر مسرت کا اظہار کیاجارہا ہے ۔

British Prime Minister Supports Gandhi Statue in London

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں