صدر ایران کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-11

صدر ایران کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
صدر ایران حسن روحانی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات کے علاوہ شعبہ توانائی میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ایرانی صوبہ سیستان، بلوچستان کے گورنر اوقائی علی قصات ہاشمی نے گلو چستان کے چیف منسٹر عبدالمالک بلوچ کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران انکشاف کیا ۔ ہاشمی نے تاہم دورہ کی قطعی تاریخ نہیں بتائی ۔ تاہم عہدیداروں نے بتایا کہ صدر حسن روحانی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ گورنر ایک ایرانی وفد کی قیادت کررہے ہیں اور صوبائی قائدین کے ساتھ بات چیت کے لئے کوئٹہ میں ہیں جس کا مقصد سرحدی تجارت ، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات میں فروغ پر تبادلہ خیال ہے۔ پاک ۔ ایران گیس پائپ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی و ایرانی حکام اس موضوع پر گزشتہ ماہ اسلام آباد میں تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ صحیح جہت میں پیش قدمی ہورہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران بلو چستان کو گیس اور بجلی دونوں ہی سربراہ کرنے کا خواہاں ہے ۔

Iranian president to visit Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں