میک ان انڈیا اور سوچھ بھارت پروگراموں میں داؤدی بوہرہ فرقہ سے شرکت کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-04

میک ان انڈیا اور سوچھ بھارت پروگراموں میں داؤدی بوہرہ فرقہ سے شرکت کی اپیل

ممبئی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے داؤدی بوہرہ فرقہ کے مذہبی سربراہ سے میک ان انڈیا اور سوچھ بھارت پروگراموں میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔ داؤدی بوہرہ فرقہ کے رہنما مفضل سیف الدین نے کل رات وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر داؤدی بوہرہ فرقہ کے سابق سربراہ محمد برہان الدین کے ساتھ جن کا گزشتہ سال انتقال ہوگیا اپنی طویل اور گرمجوشانہ ملاقات کا تذکرہ کیا۔ مفضل سیف الدین نے ہندوستان کی ترقی کے لئے وزیر اعظم کی کوششوں کی ستائش کی اور ان کے پروگراموں کو فرقہ کی تائید کا عہد کیا ۔ داؤدی بوہرہ فرقہ روایتی طور پر تجارتی طبقہ ہے لیکن اب انہوں نے پیداواری شعبہ میں بھی کافی ترقی کرلی ہے ۔ سیف الدین نے میک ان انڈیا پروگرام کو بھی فرقہ کی تائید کا یقین دلایا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مجوزہ مرکزی بجٹ کے لئے بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مثبت نتائج کے لئے داؤدی بوہرہ فرقہ سے تجاویزطلب کئے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں