آٹھویں کل ہند اردو کتاب میلہ کولکاتا میں کتابوں کی خریداری شباب پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

آٹھویں کل ہند اردو کتاب میلہ کولکاتا میں کتابوں کی خریداری شباب پر

کولکاتا
ایس این بی
8ویں کل ہند اردو کتاب میلہ میں کتابوں کی خریداری عروج پر ہے ۔ جہاں سابقہ برسوں میں پبلشرز حضرات شائقین کتب کے منتظر ہوا کرتے تھے وہیں امسال انہیں کتابوں کی فروخت میں اس قدر منہمک دیکھا گیا کہ انہیں سانس لینے کی بھی فرصت نہیں ہے ۔ مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے بچوں میں بالخصوص اردو میڈیم کے طلباء و طالبات میں قرعہ اندازی کے ذریعہ کتابوں کی خریداری کا جو رجحان پیدا کیا وہ ستائش کے قابل ہے ۔ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعہ کسی ایک خوش نصیب شائق کتب کے نام کے اعلان کے بعد بھی پر اعتماد ہوکر بچے کتابوں کی خریداری میں حصہ لے رہے ہیں اور اردو کتاب میلہ میں شریک ہونے والے پبلشرز حضرات کے حوصلے بلند کررہے ہیں ۔ مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے ڈپٹی سکریٹری نشاط عالم نے آج خواتین کے مشاعرہ کے اختتام پر آج کے خوش نصیب شائق کتب کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو قرعہ اندازی میں بیت المال گرلس ہائی اسکول کی طالبہ شہناز فاطمہ کا نام لیپ ٹاپ کے انعام کے لئے آیا جہنیں بدھ کو لیپ ٹاپ دیا گیا ۔ مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے مولانا آزاد آڈیٹوریم میں منگل کو ان 10خوش نصیب طلباء و طالبات کو غالب کی غزل فلمی دھن میں کے ریہرسل کے لئے مدعو کیا گیا جنہوں نے ایک دن پہلے 20طلبہ کے درمیان سے مذکورہ مقابلہ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ منگل کو رضا کریم کی نگرانی میں10طالبہ کا ریہرسل کرایا گیا ۔ دوسرے مرحلے میں نگارشات ادب از ڈاکٹر محمد امین عامر، اور فکر و نگاہ از ڈاکٹر محمد زاہد کی رسم رونمائی کی گئی۔ مذکورہ دونوں کتابیں مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے اشاعتی اسکیم کے تحت شائع کی گئی ہے ۔ فکرونگار غالب ایک حقیقت نگار شاعر ، اردو دنیا کا ممتاز شاعر مظفر حنفی، بنگلہ زبان کا باغی شاعر قاضی نذر الاسلام ، مغربی بنگال میں جدید لب و لہجہ کا نمائندہ شاعر، جیسے عنوان کو کتاب میں جگہ دی گئی ہے ۔ 12مضامین اور104صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت65روپے رکھی گئی ہے ۔ نگارشات ادب میں بنگال کے گمنام ادیب و شاعر قاضی محمد صادق اختر پیل خانہ کے تعلیمی زندگی کے معمار معین الدین ماجد، دبستان غواص کے نامور شاعر حامی گورکھپوری ، خلوص و انسانیت کا پیکر جسٹس خواجہ محمد یوسف ، آفتاب دین و دانش مولانا ابو محفوظ الکریم معصومی جیسے کل15عنوانات اور144صفحا ت پر مشتمل کتاب کی قیمت120روپے رکھی گئی ہے ۔ مٹیا برج ہائی اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹر عثمان الزیدی کو منگل کو منارہ علم کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کوثر پروین کی صدارت میں منگل کو8ویں کل ہند اردو کتاب میلہ میں خواتین مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جن سے ریحانہ نواب ، شگفتہ یاسمین غزل، ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا، بشری سحر، سلمی سحر ، ڈاکٹر نگار سلطانہ ، ڈاکٹر مہناز وارثی بانو ناز نے مختلف انداز میں اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ کے آغاز سے لے کر اختتام تک شائقین کتب نے خریداری بند منجمد ہوگئے ۔ خواتین مشاعرہ میں مردوں سے زائد تعداد عورتوں کی رہی۔ صدارتی خطبے میں مشاعرہ کی صدر کوثر پروین آڈینس سے مخاطب ہوکر بے شمار اشعار سنائے اور محفل میں جان ڈال دی ۔ شاعرہ بشری سحر نے بھی انوکھے انداز میں دوپہر2بجے سے فی البیدہہ مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کل15طلبہ نے حصہ لیا جب کہ28طلبہ نے درخواست دی تھی۔3گروپ میں منقسم فی البدیہہ مقابلہ میں اکیڈمی کی جانب سے موضوعات دئیے گئے تھے جن میں سے ہر گروپ ....کیا گیا۔ انہیں اختتامی تقریب میں انعامات سے نوازا جائے گا۔

--

1 تبصرہ: