ہندوستانی پانی پوری کو آسٹریلیائی باورچی کی جانب سے نیا روپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

ہندوستانی پانی پوری کو آسٹریلیائی باورچی کی جانب سے نیا روپ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستانی سڑکوں پر روایتی چاٹ’’ پانی پوری‘‘ نے بٹانے، پیاز، سیواور املی کے بجائے پھلوں کے تازہ رس اور سلاد کے ساتھ ایک نیا روپ اختیار کرلیاہے ۔جدید پانی پوری سلیبر یٹی شیف آڈم ڈسلوا کے ملبورن ریستورانوں کے مینو کے آئٹمس میں سے ایک ہے ، جس سے ہندستانی کھانوں سے اس کی گہری چاہت کا اظہار ہوتا ہے ۔ میں پانی پوری کو بہت پسند کرتا ہوں ، اور میں کئی ریستورانوں میں اسے پیش کرتا ہوں ۔ ہم حیدرآبادی بریانی ، تندوری چکن ، افغانی چکن ، گوان فش کری(مچھلی کا سالن) بھیڑ وغیرہ بھی فراہم کرتے ہیں ۔ یہ بات شیف نے بتائی ۔ ڈی سلوا400رکنی وفد کا حصہ ہے جو ہندوستان میں آسٹریلیائی بزنس ویک میں دورہ کررہا ہے ۔ ہندوستانی والد اور اطالوی ماں کے ہاں جنم لینے والا شیف آڈم گھر ہی پر پلا بڑھا ، جہاں ہر طرف کھانے اور پکوان کا ماحول ہوتا تھا ، جس کے تعلق سے وہ کہتے ہیں کہ انہیں شیف بننے پر تحریک ملی ۔ ڈی سلوا ملبورن، کوڈا اور ٹونکا میں دو ریستورانوں کے مالک ہیں اور بعد ازاں ان کا کہنا ہے کہ انہیں جودھپور سے تحریک ملی اور ہندوستانی تکنیکی اور لذتوں کی کھوج ہوئی ۔ تندروی گوشت، مچھلی، میٹھے بشمول پنجابی مسالہ، کھیرے کے قتلے ، گو ان فش کری اور کوکونٹ رائس ، پڈنگ معہ آم کے شربت اور میٹھی روٹی وغیرہ100نشستوں پر مشتمل ، ریستوراں میں سربراہ کررہا ہوں ۔

Aussie chef gives street snack 'panipuri' a makeover

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں