ایر ایشیا طیارہ کے دو ٹکڑے سمندر سے دستیاب - تاحال 30 نعشیں برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-04

ایر ایشیا طیارہ کے دو ٹکڑے سمندر سے دستیاب - تاحال 30 نعشیں برآمد

جکارتہ ، سنگاپور
پی ٹی آئی
ایر ایشیاء کے تبادہ شدہ طیاروہ کے دو بڑے دھاتی اشیاء جاوا کے سمندر میں دستیاب ہوئے۔ اندونیشیائی عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی جب کہ بد قسمت طیارہ میں162مسافرین غیر مجاز پروگرام کے تحت سفر کررہے تھے جو گر کر تباہ ہوگیا۔ دو اشیاء زیر آب30میٹر پر دکھائی دئیے جن پر تیل کے دھبے بھی دکھائی دئیے ۔ یہ بات انڈونیشیائی تلاشی و بچاؤ ایجنسی بسرناس کے سربراہ بمبانگ سوئیلسٹیو نے بتائی ۔اشیاء سمندر کی تہہ میں دکھائی دئیے ۔ ایک شئے کا پیماہ9.4میٹر اور4.8میٹر س اور اسکی بلندی نصف میٹر کی تھی جب کہ دوسری شئے7.2میٹرس اور نصف میٹرس کی ہے۔ تیل کے دھبے والی اشیاء طیارہ کے بڑے حصہ دکھائی دیتے ہیں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ایر ایشیاء طیارہ کا حصہ ہی ہیں جس کی ہمیں تلاش ہے ۔ ہم زیر آب تلاش میں مصروف ہیں اور وہاں سے اشیاء کی حقیقی تصویر حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہ تمام30میٹر کی گہرائی میں پائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیز لہروں کے باعث ہمیں زیر آب گاڑی کوچلانے میں دشواری ہورہی ہے۔ تین جہازوں کو اس علاقہ میں بھیجا گیا ہے ۔ جہاں تیل کے دھبے والے اشیاء دکھائی دئیے ۔ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہیں ۔ اب تک جادو کے سمندر سے30نعشیں نکالی جاچکی ہیں ۔ جب کہ خراب موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے طیارہ کا ڈیٹا ریکارڈر کی تلاش میں دشواری ہورہی ہے ، سیلسٹیو نے نامہ نگاروں کوبتایا کہ دونوں ایر بسA320کے اصل حصے دکھائی دیتے ہیں جس کا رابطہ ایر ٹرافک کنٹرول سے اتوار کی صبح منقطع ہوگیا تھا جس میں162افراد سوار تھے ۔ ملبہ کا ایک حصہ کھڑکی پیانل کے مشابہ ہے دستیاب ہوا ۔ سنگاپور کے وزارت دفاع نے بتایا کہ ایک ٹکڑا دکھائی دیا جو طیارہ کا حصہ ہوسکتا ہے ۔ دریں اثناء انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کل رات بتایا کہ ایر ایشیاء کا طیارہ ایسے مشکل وقت سفر کررہا تھا جس کی اجازت عہدیداروں نے نہیں دی تھی اور نہ ہی اتوار کے روز پر واز کی اجازت ہے اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کی گئی جو پروگرام دیا گیا تھا وہ ایک مسئلہ بن گیا ۔ ڈائرکٹر جنرل ایر ٹرانسپورٹ جو کہ مرجت مودجو نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایر ایشیاء کی اجازت اس روٹ پر منجمد اس وقت تک کردی گئی ہے تب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں۔ ایر ایشیا انڈونیشیا کو ہی صرف اس روٹ پر پیر، منگل، جمعرات اور ہفتہ کے دنوں میں چلانے کی اجازت ہے ، لیکن اتوار کو اس پرپرواز کی گئی ۔ حکام ان امکانات کے بارے میں بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ پائلت کیپٹن اریانٹو نے محکمہ موسمیات کی ایجنسی سے روانگی کے وقت موسم کی رپورٹ طلب نہیں کی تھی۔ پائلٹس کو ضروری ہے کہ پرواز سے قبل اس قسم کی رپورٹ حاصل کرے ۔ میڈیا کی اطلاع میں یہ بات بتائی گئی ۔

30 Bodies Recovered From AirAsia Crash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں