آندھرا - وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لئے سخت قوانین کی ضرورت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

آندھرا - وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لئے سخت قوانین کی ضرورت

حیدآباد
یو این آئی
اسپیشل آفیسر آندھرا پردیش وقف بورڈ جلال الدین اکبر نے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے قوانین کو سخت بنانے کی ضرورت ظاہر کی ۔ انہوں نے آندھرا پردیش وقف بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی سول کورٹ حیدرآباد میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقف اراضی اور جائیدادوں کے تحفظ کے لئے قوانین کو مزید سخت بنانا چاہئے اور وقف بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو افسر کلکٹر کی طرح اختیارات دینے چاہئے ۔ عبدالرحیم قریشی صدر تعمیر ملت نے کہا کہ وقف جائیدادیں اللہ کی امانت ہیں ۔ ان کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم وکلاء کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں آگے آئیں اور اپنی ذمہ دار کو سمجھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوقافی جائیدادوں پر قابض افراد کو جلد سے جلد بے دخل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صحیح معنوں میں اللہ کی ان جائیدادوں کا تحفظ ہوسکے ۔انہوں نے مسلم وکلاء کو مشورہ دیا کہ وہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے عدالتوں میں کیس دائر کریں ۔ بیرسٹر شفیق الرحمن مہاجر نے بھی اس موقع پر وقف جائیدادوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کی روشنی میں اظہار خیال کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں