پاکستان کو امن و آشتی اور محبت کا گہوارہ بنانے کا عہد - ممنون حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

پاکستان کو امن و آشتی اور محبت کا گہوارہ بنانے کا عہد - ممنون حسین

اسلام آباد
یو این آئی
صدر پاکستان ممنون حسین نے دہشت گردوں کو خود سپردگی اختیار کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے یہ انتباہ بھی دیا کہ بصور ت دیگر انہیں بہر حال انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا ۔ صدر ممنون حسین نے چینی ہم منصب زی جنگ پنگ کی ایک تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کہا کہ دہشت گردوں کو ملک کے قوانین کا پابند ہونا ہی پڑے گا، بصور ت دیگر اسلام کے نام پر مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے لئے انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تقریب کا اہتمام پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ اور چینی سفارتخانہ کے اشتراک سے پاک ۔چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں ہوا تھا ۔ دی گورننس آف چائنا چینی صدر کی اولین تصنیف ہے ۔ صدر نے پرزور اور واضح انداز میں پشاور اسکول سانحہ کے حوالے سے کہا کہ طالبان دہشت گردوں کے حملوں سے ملک اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، حقیقت تو یہ ہے کہ حکومت اور عوام کے حوصلے اس سانحہ سے اور بلند ہوئے اور ہم سب نے مل جل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بیخ کنی کا مصمم ارادہ اور عہد کرلیا ہے ۔ ملک کو ایسے علائل سے پاک کر کے ہی ہم دم لیں گے ۔
تمام شہید اسکولی بچوں اور ان کے والدین نے ملک اور عوام کو عظیم قربانی کا عطیہ دیا ہے کیونکہ ان کی اس قربانی سے ہمیں دہشت گردوں سے فیصلہ کن جنگ لڑنے کے حوصلے حاصل ہوئے ہیں اور اس خطرہ سے ملک کو پاک کرنے کی نئی تحریک ملی ہے ۔ صدر ممنون حسین نے ملک کو امن و آشتی اور محبت کا گہوارہ بنانے سر زمین پر آخری دہشت گرد کی بھی گردن زنی وک یقینی بنانے کا فیصلہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد اسلامیہ جمہوریہ کا ہر قدم ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ آج سے ہمارا ایک نیا سفر شروع ہوگا۔ عوام نے پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانے کا مصمم عہد کرلیا ہے اور حصول مقصد کے لیے راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو منہدم کرنے کا قطعی فیصلہ کرلیا ہے ۔صدر نے اس مرحلہ میں حاضرین کی توجہ زی جنپنگ کی تصنیف کے حوالہ سے کہا کہ اس کتاب سے چینی حکومت کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور قاری صدر زی جنپنگ کی زیر قیادت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے منظر نظریات ، طرز ترقی ، پالیسیوں اور سفارتکاری کی تہیں اس پر کھلتی چلی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آوزمودہ تعلقات کے اس نئے مرحلہ میں چائنا۔ پاکستان اکنامک کاریڈور( سی پی ایف سی) پرچم بردار پراجکٹ ہے ۔ شاہ راہ قراقرم کے ذریعہ گوادر اور بندرگاہ کو مربوط کرنے سے دونوں ممالک کی معیشتوں میں فروغ و نمونے کے نئے آفاق کھلیں گے ۔ صدر پاکستان نے خطاب کے اختتامی مرحلہ میں کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہر نظریہ سے مستحکم اور خوشگوار رہے ہیں اور اب وقت کی نئی کروٹوں کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات فوجداری شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں، جو دونوں ممالک کے سفارتی ، معاشی اور فوجی شعبوں کے لئے سود منت ثابت ہوگی ۔ انہوں نے صدر چین کی جانب سے باہمی تعلقات کے حوالہ سے متعلق نئی اصلاح کا خیر مقدم بھی کیا۔ صدر زی جنپنگ نے چین۔ پاک تعلقات کو پہلی بار برادرانہ کے بجائے دوستانہ قرار دیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں