پاکستان مذہب کو سیاست سے علیحدہ رکھے - ماہر تعلیم کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-20

پاکستان مذہب کو سیاست سے علیحدہ رکھے - ماہر تعلیم کا مشورہ

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی ماہر تعلیم نے اپنے تبصرہ میں کہا ہے کہ اگر پشاور جیسے قتل عام ختم کرنا ہے تو یہ اسی وقت ممکن ہے جب پاکستان مذہب سے سیاست کو علیحدہ کرے گا ۔ عاصم سجاد اختر نے پاکستان میں فوج کی جانب سے جہادی پالیسی کی سرپرستی کو بھی غلطی سے تعبیر کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے دہشت گرد انفرانسٹرکچر کو اپنے طور پر مستحکم ہونے کی اجازت مل رہی ہے۔ مذہب کو سرکاری امور سے علیحدہ رکھنے پر ہی یہ امید کی جاسکتی ہے کہ قتل عام کو روکا جاسکتا ہے ۔ اختر نے جو یہاں قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیم دیتے ہیں روزنامہ ڈان میں یہ تحریر کیا ہے کہ اس اقدام کو اسلام کے خلاف سازش نہیں قرار دیا جاسکتا کیونکہ ملا حضرات ہمیشہ خوفزدہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہب قانون سازی کا ذریعہ نہیں ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جنرلوں کے نظریات کا مرکزی بہاؤ جہاد ہے ۔ اختر نے پشاور اسکول میں کئے گئے قتل عام پر شدید تنقید کی اور یہ واقعہ ڈھا کہ میں ہندوستان کے سامنے پاکسانی فوج کے ہتھیار ڈالنے کی44ویں برسی کے دن ہوا ہے ۔ جب1971ء کی جنگ کے بعد مشرقی پاکستان علیحدگی اختیار کرکے خود مختار بنگلہ دیش بن گیا تھا۔

Pakistan should separate state from religion Aasim sajjad akhtar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں