حماس کی 27 ویں سالگرہ پر ڈرون کی نمائش - صہیونی مملکت میں چوکسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

حماس کی 27 ویں سالگرہ پر ڈرون کی نمائش - صہیونی مملکت میں چوکسی

یروشلم
آئی اے این ایس
اسرائیلی ایئر فورس نے غزہ سرحد کے قریب جنگی جٹس اکٹھا کرنے شروع کردیا ہے ۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کل حماس نے اپنے قیام کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر ساحلی علاقہ میں فوجی پریڈ کے دوران ڈرون طیارہ کی نمائش کی تھی جس کی تصویر اخباروں میں شائع ہوئی ۔ حماس کا یہ دعویٰ ہے کہ ڈرون اندرون فلسطین تیار کردہ طیارہ ہے ۔ میڈیا سائٹس پر بھی ڈرون کا فوٹیج پیش کیا گیا ۔ ذنہوا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ فیس بک پر پیش کردہ ایک مختصر سی کلپ (تصویر) میں فلسطینی ڈرون طیارہ کو غزہ پٹی کی فضائی حدود میں گردش کرتے دکھایا گیا ۔ ساتھ ہی ریالی میں شریک ہجوم کی جانب سے تحسین آمیز نعروں کی گونج بھی سنائی دی ۔ ڈرون طیارہ تاہم اسرائیلی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا ۔ ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے ان اطلاعات کی توثیق کرنے سے انکار کردیا کہ غزہ سرحد پر اسرائیلی جٹس کی تعیناتی حماس کے ڈرون طیارہ کی امکانی پرواز میں مداخلت کرنی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ہم اس واقعہ سے آگاہ ہیں ۔ آئی ایف( اسرائیلی ایئر فورس) ایسے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ یروشلم پوسٹ نے ایک فوجی عہدیدار کے حوالہ سے بتایا کہ جٹس کو سرحد پر تعینات کردیا گیاتھا تاہم انہیں اپنے اڈوں پر واپس ہوجانے کی ہدایت دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ یہ ہدایت اس بات کی توثیق کے بعد ہی دی گئی کہ حماس ڈرون سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عزالدین القسام بریگیڈس کا قیام1987ء میں عمل میں آیا تھا کل کی سالانہ تقریب میں حماس کے جنگجو بازو نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ٹرکس پر لدے طویل فاصلاتی مزائلز کی نمائش کی تھی ۔ علاوہ ازیں بحریہ کمانڈوز اور دیگر جنگی یونٹس کے ارکان کو بھی ہتھیاروں کی نمائش کرتے دکھایا گیا تھا۔ حماس کے ایک سینئر عہدیدار خلیل الحیاء نے ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ القسام بریگیڈ اسرائیل میں سمندری ، فضائی یا زمینی راستہ سے داخل ہونے کی صلاحیتوں کا حامل ہے

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں