ریاض میں 3 مغویہ افراد کو رہا کرا لیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-16

ریاض میں 3 مغویہ افراد کو رہا کرا لیا گیا

دبئی
رائٹر
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تین مزدوروں کو یرغمال بنانے والے بندوق بردار نے سیکوریٹی فورسس کے ایک رکن کو گولی مار کر ہلاککردیا تاہم پولیس نے تینوں مغویہ افراد کو رہا کروالیا اور بندوق بردار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا جس میں مغویہ افراد کو رہا کرانے کی کوشش کے دوران بندوق بردار نے پولیس کے ایک جوان کو گولی مار دی۔ بیان میں بندوق بردار کی قومیت یا اس کی حرکت کے اسباب پر روشنی نہیں ڈالی گئی ہے ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے ریاض پولیس کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے جو خود کار اسلحہ سے لیس ہے، الحمود مسجد کے قریب تین مزدوروں کو یرغمال بنالیا اور راہ گیروں کو گولی مارنے کی دھمکی دی جب پولیس نے اسے گھیر لیا اور اسلحہ ڈالنے کیلئے کہا تو اس نے اندھا دھن فائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ کے تبادلہ میں سیکوریٹی فورسس کا ایک رکن ہلاک اور دیگر دو افراد جن میں ایک شہری ہے، زخمی ہوگئے ۔ سعودی حکام نے اس سال انتباہ دیاتھا کہ عراق اور شام میں خلافت اسلامیہ کے قیام کے اعلان کے بعد اندرون ملک انتہا پسندی میں اضافہ ہوسکتا ہے

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں