سعودی عرب ریکروٹمنٹ ویزا کے لئے ہیلت انشورنس پر مضبوطی کے ساتھ قائم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

سعودی عرب ریکروٹمنٹ ویزا کے لئے ہیلت انشورنس پر مضبوطی کے ساتھ قائم

ریاض
آئی اے این ایس
سعودی عرب میں جو کمپنیاں غیر مقیم ورکرز اور ان کے خاندانوں کے لئے میڈیکل انشورنس کی ادائیگی میں ناکام ہوں گی انہیں ریکروٹمنٹ ویزے نہیں دئیے جائیں گے ۔ میڈیا نے کل یہ اطلاع دی ۔ قائدہ میں بتایا گیا ہے کہ ایک آجر کے لئے لازمی ہے کہ تمام غیر مقیم ورکرز اور ان کے خاندانوں کے لئے انشورنس پریمیم( قسط) ادا کرے اور اگر ایسا کرنے میں وہ ناکام رہتا ہے تو آجر کو مجبور کیاجائے گا کہ ورکرز کے لئے تمام اقساط معہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ عرب نیوز ڈیلی نے عبداللہ بن ابراہیم ال شریف سکریٹری جنرل ہیلت انشورنس کونسل کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ آجر کو عارضی طورپر یا مستقل بنیاد پر انشورنس قواعد کے تحت غیر ملکی ورکرز کی بھرتی کے حق کو بھی ختم کردیاجائے گا۔ ال شریف نے کہا کہ انشورنس کے حامل غیر ملکیوں کی تعداد29کمپنیاں10ملین کے عدد کو بھی پار کرچکی ہیں ۔ دریں اثناء پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ انفارمیشن سنٹر اور عالمی کمپنی برائے انفارمیشن سیکوریٹی کو فروغ دیتے ہوئے ڈیٹا کا براہ راست انشورنس کمپنیوں اور متعلقہ محکموں کے درمیان تبادلہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ محکمہ پاسپورٹ تارکین وطن کے خاندان کے سربراہ کے رجسٹریشن کو اس وقت معطل کردے گا جب تک تمام انحصار کرنے والوں کا انشورنس نہیں کیاجاتا ۔ سعودی عرب ، ہندوستان کے 2.8تارکین وطن کا گھر ہے جن مین بیشتر بیلو کالر کے ورکرز ہیں ۔

Saudi official reiterates compulsory medical insurance for recruitment visas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں