تیونس میں نئی پارلیمانی قیادت منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

تیونس میں نئی پارلیمانی قیادت منتخب

تیونس
آئی اے این ایس
تیونس کی نومنتخب پارلیمنٹ کے ارکان نے محمد عناصر کوایوان کا نیا اسپیکر منتخب کرلیا ہے ۔ جمعرات کو ارکان پارلیمنٹ کے اپنے نئے لیڈر کاانتخاب کیا اور ادب الفتح مورو کا پارلیمنٹ کے پہلا نائب صدر کی حیثیت سے انتخاب کیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے جملہ214ارکان نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ عناصر کے حق میں176ووٹ آئے جو نئے اسپیکر ہوں گے۔ عناصر ندا ٹونس کے نمائندہ بھی ہیں جس نے انتخابات میں نشستوں پر اکثریت حاصل کی ہے ۔ وہ ایک80سالہ سماجی ماہر قانون بھی ہیں ۔ وہ بحیثیت وزیراور سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اقوام متحدہ جیسی تنظیم کے لئے بھی کام کرچکے ہیں۔ بائیں بازو کا پاپلر فرنٹ نے جو قانون ساز انتخابات میں چوتھے مقام پر رہا ، بارکا براہیمی کو اپنا نمائندہ قرار دیا ہے ۔ مقتول محمدابراہیمی کی بیوہ پارلیمنٹ کی نائب صدر کے عہدہ کی امیدوار بنائی گئیں ۔ تاہم ندا ٹونس کے ممبرس نے موروانہدا کی امیدواری کے لئے ووٹ دیا ۔ اس ووٹ سے صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثرات مرتب ہونے کے امکانات ہیں جو آئندہ دو ہفتوں میں ہونے والے ہیں۔ ندا ٹونس کے لیڈر بیجی کیڈا اسپینی اور موجودہ صدر مونسف مرزوقی ملک کے پہلے منتخب صدر کے عہدہ کے لئے مقابلہ کریں گے ۔

New parliamentary leadership elected in Tunisia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں