حکومت بننے پر آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی - عام آدمی پارٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-12

حکومت بننے پر آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی - عام آدمی پارٹی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی نے آج کہا ہے کہ اگر وہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو دہلی میں موجودہ آر ایس ایس کے مراکز میں کسی بھی نوعیت کی سر گرمیوں کی اجازت نہیں دے گی اور آر ایس ایس کو سماج میں نفرت پھیلانے کا موقع نہیں دیاجائے گا ۔ آر ایس ایس ملک مخالف سر گرمی یا کسی خاص مذہب کے خلاف سر گرمی دکھائے گی تو ہم حرکت میں آئیں گے ۔ چپ نہیں بیٹھیں گے ۔ آپ کے کنوینر آشوتوش نے آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ بی جے پی کے ایم پی ساکشی مہاراج کے اس بیان کی پرزور مذمت کی جس میں انہوں نے گاندھی جی کے قاتل کو محب وطن قرار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آر ایس ایس او ربی جے پی کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ آر ایس ایس اور بی جے پی ذہنیت نے ہی بابائے قوم کو قتل کیا ہے ۔ پنڈٹ نہرو نے آر ایس ایس رہنما گوالکر سے کہا تھا کہ ان کی آئیڈیا لوجی نے بابائے قوم کو قتل کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی گاندھی جی کی بہت عزت کرتے ہیں اس لئے2اکتوبر کو انہوں نے سوچھ بھارت ابھیان شروع کیا ہے لیکن اگر وہ حقیقت میں گاندھی جی سے محبت کرتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ ساکشی مہاراج کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں ۔ آپ نے آگرہ میں مسلمانوں کے تبدیلی مذہب واقعہ پر بھی سخت نوٹس لینے کی خواہش ظاہر کی ہے

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں