اری کیمپ پر حملہ عسکریت پسندوں کی مایوسانہ کوشش - جنرل دلبیر سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-07

اری کیمپ پر حملہ عسکریت پسندوں کی مایوسانہ کوشش - جنرل دلبیر سنگھ

سری نگر
پی ٹی آئی
ملک کے سربراہ افواج جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے آج کہا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اری کیمپ پر حملہ، اس ریاست میں جمہوری عمل میں خلل ڈالنے کی عسکریت پسندوں کی مایوسانہ کوشش ہے ۔ جنرل سہاگ نے جو آج ہی صبح یہاں پہنچے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ حملہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں خلل ڈالنے کی مایوسانہ کوشش ہے ۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ان عناصر کو جمہوری کارروائی میں خلل ڈالنے کی حرکتوں میں کامیاب ہونے نہیں دیاجائے گا۔ جنرل سہاگ نے مقتول سیکوریٹی ارکان عملہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور بادامی باغ کنٹونٹمنٹ میں سوگوار فضا میں مقتول ارکان سیکوریٹی عملہ کے تابوں پر پھول مالائیں رکھیں ۔ جنرل سہاگ نے کہا کہ ان سپاہیوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی ۔ میں ان بہادر سپاہیوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور واقعہ یہ ہے کہ ان قربانیوں سے ہم سب کے حوصلے بلند ہوں گے ۔ سربراہ افواج نے اری حملہ کے پس منظر میں اس ریاست کی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا (کل کے حملہ میں سیکوریٹی عملہ کے گیارہ ارکان ہلاک ہوگئے تھے ) سربراہ افواج نے عسکریت پسند ی سے متعلق دیگر دو واقعات کا بھی جائزہ لیا ۔ ان واقعات میں سے ایک واقعہ ، انکاؤنٹر کی شکل میں سری نگر میں پیش آیا جہاں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند مارے گئے ۔ جنوبی کشمیر کے ٹرال ٹاؤن میں ایک گرینینڈ دھماکہ میں دو سیویلینس کی جانیں ضائع ہوئیں ۔ چنارکور کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے سربراہ افواج کو انسداد شورش پسندی اور انسداد مداخلت کاری اقدامات سے واقف کرایا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں