بھوپال میں تبلیغی جماعت کے سالانہ اجتماع کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-07

بھوپال میں تبلیغی جماعت کے سالانہ اجتماع کا آغاز

بھوپال
پی ٹی آئی
67ویں عالمی تبلیغی اجتماع کا آج نماز فجر کے ساتھ بھوپال میں آغاز ہوگیا۔ اس اجتماع کو ملک میں مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع تصور کیا جاتا ہے ۔ اجتماع میں نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک سے ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں ۔ سہ روزہ اجتماع کے دوران علمائے دین کے خطابات ہوں گے ، انتظامی کمیٹی کے ترجمان عتیق الاسلام نے بتایا کہ اس مرتبہ اجتماع گاہ کو تمباکو اور پولیتھین سے پاک رکھنے کے لئے خصوصی ہدایتیں دی گئی ہیں۔ اجتماع کے انتظام کے لئے2,500والینٹیرس کو تربیت دی گئی ہے ۔ حکومت مدھیہ پردیش نے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔ 35ایکر اراضی پر اجتماع گاہ بنائے گی جب کہ25ایکر اراضی پر فوڈزون قائم کیا گیا ہے ۔ اجتماع میں دس لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔

Tablighi Jamaat annual gathering in Bhopal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں