حافظ سعید نے کشمیر مسئلے کے فوری حل کے لئے نریندر مودی کو متنبہ کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-07

حافظ سعید نے کشمیر مسئلے کے فوری حل کے لئے نریندر مودی کو متنبہ کیا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
امریکہ کی طرف سے اعلان شدہ 10ملین ڈالر کے انعام والے دہشت گرد حافظ سعید نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان کے خلاف زہر اگلا ہے ۔اس نے کشمیر مسئلے پر اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو متنبہ کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ گفتگو کے ذریعہ حل نہیں ہوا تو ہندوستا ن کے خلاف جہاد چھیڑ دیاجائے گا ۔ ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے ایک بڑی ریلی کر کے ہندوستان کے خلاف کھلے عام زہر اگلا ہے ۔اس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خبر دار کیا کہ کشمیر مسئلہ فوری حل کریں، ورنہ ہندوستان برباد ہوگا ۔ اس نے کہا کہ اگر کشمیر پر بات چیت کے لئے مودی تیار نہیں ہوتے تو ہندوستان کے خلاد جہاد چھیڑ اجائے گا۔ کشمیر راگ الاپتے ہوئے اس نے کہا، کشمیریوں سے پاکستانیوں کا خون کا رشتہ ہے ۔ وہ ہمارے بھائی ہیں ، انہیں ہم سے الگ نہیں کیاجاسکتا ، جموں و کشمیر میں ہورہے اسمبلی انتخابات کے بارے میں اس نے کہا، کشمیر میں ہورہے انتخابات ریفرنڈم کا متبادل نہیں ہوسکتے ، جماعت الدعوۃ(جے یو ڈی) کے سرغنہ حافظ سعید نے دو روزہ کانفرنس کو لاہور کی تاریخی مینار۔ اے پاکستان میں خطاب کیا۔ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے بانی سعید نے کہا ، جہاد کو دہشت گرد ی قرار دینے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔اس نے اسرائیل اور ہندوستان کو پاکستان کا دشمن قرا ر دیا۔ سعید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ہندوستان کے چنگل سے بچانے کے لئے دہشت گردوں کو کشمیر میں گھسنے کا حق ہے ۔ اگر ہندوستان افغانستان میں اپنی فوج بھیج سکتا ہے تو وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجاہدین اپنے دبے کچلے مسلم بھائیوں کی آزادی کے لئے کشمیر میں نہ گھسے ۔
سعید نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دی گئی خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کی تجویز کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست مذاکرات کرنا چاہئے ۔ اس نے ساتھ ہی کہا کہ اگر وزیر اعظم نریند رمودی اس سے انکار کرتے ہیں تو شریف کو کشمیریوں کو ان کی آزادی کی لڑائی میں مدد دینی چاہئے۔ اس نے ساتھ ہی بدنام دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو مشہور دیا ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں پر قہر ڈھانے کے بجائے اسرائیل پر حملہ آور ہوں ۔

Immediately resolve Kashmir dispute or Jihad will be launched against India: Hafiz Saeed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں