جھارکھنڈ - کسان مزدور اور قبائیلی عوام اچھے دنوں سے محروم - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-18

جھارکھنڈ - کسان مزدور اور قبائیلی عوام اچھے دنوں سے محروم - راہل گاندھی

دمکا
یو این آئی
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جن اچھے دنوں کا وعدہ کیا تھا وہ کسانوں، قبائلیوں ، مزدوروں اور خواتین کے لئے نہیں بلکہ صرف چار تا پانچ کارپوریٹ گھرانوں کے لئے آئے ہیں ۔ انہوں نے اس جلع کے شکاری پاڑہ اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران مودی جی نے ملک کے لئے اچھے دن لانے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن یہ اچھے دن کس کے لئے آئے ہیں ، میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ یہ اچھے دن صرف چار یا پ انچ بڑے کارپوریٹ گھرانوں کے لئے آئے ہیں۔ مودی جی نے ملک میں روزگار کے کوئی مواقع پیدا نہیں کیے گئے ۔مودی حکومت نے تا حال کسی بھی شخص کو ملازمت فراہم نہیں کی ہے ۔ انہوں نے مودی کو مزید تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آسٹریلیا گئے تھے ، جہاں انہوں نے کسانوں سے بات چیت کی اور اب وہاں سے سیکھنے کے بعد وہ ہمارے ملک کے کسانوں کو سکھائیں گے ۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ چھ مہینوں میں کیا کیاگیا ۔ آپ کے ہاتھوں میں جھاڈو دے دی گئی۔ کچھ لوگ آئیں گے آپ کی زمینوں پر پانی پر قبضہ کرلیں گے ۔ کیا آپ ملک کی صفائی کے لئے جھاڑو دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جھاڑو بھی نہیں دی ہے، یہ بھی عوام کو خود اپنے پیسے سے خریدنی ہے ۔
راہول گاندھی نے کہا کہ مودی جی کو لفظ’’ غریب‘‘پسند نہیں ۔ وہ یہ نہیں چاہتے کہ ملک سے غریبی ختم ہو، اس کے بجائے وہ غریبوں کو ہی ختم کردینا چاہتے ہیں ۔ مودی جی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 60سال میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔ سچائی یہ ہے کہ کسانوں، مزدوروں ، قبائلیوں اور تاجرین نے ہی ملک کو تبدیل کیا ہے۔ صرف فرد واحد ملک میں تبدیلی نہیں لاسکتا ۔ یہ سوال اٹھاتے ہوئے کہ ملک میں کیا کام کیاگیا ہے، وہ آپ پر اور آپ کے والدین پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں ۔ آپ کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ وہ تمام تر اختیارات اپنے ہاتھ میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

When will good days come, asks Rahul Gandhi in Jharkhand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں