حماس کو دہشت گردی کے فہرست سے خارج کیا جائے - یوروپی عدالت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-18

حماس کو دہشت گردی کے فہرست سے خارج کیا جائے - یوروپی عدالت

بروسلز
رائٹر
فلسطین کے اسلام پسند گروپ حماس کا نام یوروپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کردیاجانا چاہئے ۔ یوروپی یونین کی ایک عدالت نے آج یہ رولنگ دی اور کہاکہ اسے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ محض میڈیا اور انٹر نیٹ کی اطلاعات پر کیا گیا ہے ۔ تاہم یوروپی یونین کے جنرل کورٹ نے کہا کہ یوروپی یونین کے رکن ممالک اس رولنگ کے خلاف اپیل یا مزید نظر ثانی کے لئے تین ماہ کا وقت دیتے ہوئے حماس کے اثاثوں کو اپنے یہاں منجمد برقرار رکھ سکتے ہیں ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے فوری رد عمل میں کہا کہ یوروپ کو پابندی برقرار رکھنا چاہئے ۔ہم ان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ حماس کو فہرست میں واپس ڈالیں گے ۔ انہوں نے یروشلم سے ایک بیان میں اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حماس ایک قاتل دہشت گرد تنظیم ہے ۔
خیال ہے رکہ حماس کا غزہ پٹی میں کنٹرول ہے اور اس کی بنیاد اسرائیل کی تبادہی کی اپیلوں کی گئی ہے ۔ وہ یہودی ریاست کے ساتھ مستقلاً متصادم ہے اور اس گرما میں50روزہ جنگ اس کی مثال ہے تاہم بیشتر مغربی ممالک بشمول امریکہ اسرائیل کے اس خیال سے اتفاق رکھتے ہیں کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے ۔ عدالت نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کو دہشت گرد گروپ کی حیثیت سے فہرست میں شامل کرنے کے بنیادی طریقہ کار کے معیارات کوملحوظ نہیں رکھا گیا ۔ اس نے مزید کہا کہ اس رولنگ کے خلاف اگر کوئی اپیل ہو تو یوروپی یونین کی اعلیٰ عدالت میں پیش کی جاسکتی ہے ۔ خیال رہے کہ یوروپین کورٹ آف جسٹس نے کہا کہ حماس کے فنڈس کو قانونی عمل مکمل ہونے تک منجمد رکھنا چاہئے ۔

European Court Excludes Hamas From Terrorist Organizations List: Ruling

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں