سندر بن میں تیل کا پھیلاؤ - ہندوستانی علاقہ محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-18

سندر بن میں تیل کا پھیلاؤ - ہندوستانی علاقہ محفوظ

کولکتہ
پی ٹی آئی
سندر بن ڈیلٹا کے علاقہ میں پھیلے تیل سے ہندوستانی علاقہ متاثر نہیں ہوا ہے ، یہ تیل کا پھیلاؤ بنگلہ دیش کی جانب ہوا ہے ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ سندر بن ڈائیگر ریزرو فیلڈ کے ڈائرکٹر سومترا داس گپتا نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین4,3دن سے سرحدی علاقہ میں مسلسل گشت لگا رہے ہیں ، ابھی تک ہندوستانی علاقہ میں تیل کے پھیلاؤ کے کوئی آثار دکھائی نہیں دےئے ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیانی علاقہ میں دریائے گنگا ، برہما پتر اور میگھنا دنیا کا سب سے بڑا ڈیلٹا( مثلث) بناتے ہیں، جسے ’سندر بن‘‘ کہاجاتا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ بنگلہ دیشی علاقہ میں تیل سے لدا ایک ٹینکر ایک دوسری کشتی سے ٹکرا گیا تھا ۔ اس حادثہ میں تقریباً3.5لیٹر بھٹیوں میں استعمال ہونے والا ایندھن سمندری علاقہ میں پھیل گیا تھا ۔ سمندری خودرو پودوں اور کئی ناپید ہونے کا شکار جانوروں بالخصوص رائیل بنگال ٹائیگر ، گین جس اوراراواڈی ڈالفن، کے لئے مشہور یہ ڈیلٹا کا علاقہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیا گیا ہے ، اس علاقہ میں سو سے زیادہ جزیرے ہیں ، داس گپتا نے بتایا کہ تیل کے رساؤ سے ہندوستانی علاقہ محفوظ ہے ، تاہم ہم ے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور بارڈر سیکوریٹی فورسس کو اس سلسلہ میں احتیاطی تدابیر کے لئے چوکس کردیا ہے ۔ ایک سوال پر کہ تیل سے متاثرہ علاقہ ہندوستانی علاقہ سے کتنی دور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حتمی طور پر یہ نہیں جانتے کہ کتنی دور ہے ، لیکن تیل کا رساؤ کا علاقہ کم از کم200کلو میٹر دور ہے ۔

Oil spill in Bangladesh Sunderbans; India on high alert

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں