ایرانی عدالت میں واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار کے خلاف فرد جرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-08

ایرانی عدالت میں واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار کے خلاف فرد جرم

واشنگٹن
آئی اے این ایس
امریکی روز نامہ واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار جیسن رضائیان کے خلاف تہران کی ایک عدالت میں فرد جرم عائد کیا گیا ۔ رضائیان گزشتہ چار ماہ سے ایران میں زیر حراست تھے ۔ تہران کی عدالت میں فرد جرام عائد ہونے کے باوجود الزامات کی نوعیت منظر عام پر نہیں لائی گئی ۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ ہفتہ کے روز ان کی حراست میں وسط جنوری تک توسیع کردی گئی تھی جس کے دو روز بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔ رضائیان ایک ایرانی نژاد امریکی ہے اور دہری شہریت کا حامل ہے ۔ انہیں22جولائی کو اہلیہ یگانہ صالحی کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔ یگانہ صالحی بھی پیشہ سے صحافی ہے ۔ انہیں بہر حال اکتوبر میں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ رضائیان کے خاندان نے پیروی کے لئے ایک اٹارنی مقرر کیا ہے تاہم وکیل کو اپنے موکل کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ایک عہدیدار کے مطابق رضائیان نے عدالت میں10گھنٹے گزارے جب کہ ایک جج اس کے کیس کا جائزہ لے رہے تھے۔ بعد ازاں رضائیان نے ایک ایک دستاویزپر دستخط بھی کیا ، جس میں یہ اعتراف کیا گیا کہ ان کے خلاف باقاعدہ الزامات عائد کئے گئے ۔ دریں اثناء امریکی حکومت نے ایرانی حکام سے اٹارنی کو رضائیان کے ساتھ ملاقات کرنے کی درخواست کی ہے ۔

Washington Post reporter charged by Tehran court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں