عمران خان کو احتجاج ختم کرنے حکومت پاکستان کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-08

عمران خان کو احتجاج ختم کرنے حکومت پاکستان کا مشورہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
حکومت پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمران خان سے کہا ہے کہ وہ مخالف احتجاج مذاکرات سے قبل ختم کردیں اور مذاکرات کے احیاء کے لئے ساز گار ماحول مہیا کریں ۔ احتجاج اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہوسکتے ۔ وزیر اطلاعات پرویز راشد نے یہ بات کل اس وقت کہی جب وہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفاقی ایگزیکٹیو کونسل سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیر نے لیڈر شپ سے کہا کہ وہ مذاکرات کا احیاء کرنے سازگار ماحول وضع کریں، روزنامہ ڈان نے یہ اطلاع دی ۔پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) لیڈر عارف علوی نے مذاکرات کے لئے وزیر کی شرائط پر حیرت کا اظہار کیا ۔ بات چیت کے لئے گزشتہ ماہ کئی سے ماحول سازگار تھا ، کیونکہ کوئی تشد د، یا غیر دستوری کارروائی پی ٹی آئی کی جانب سے نہیں کی گئی ۔ وزیر فینانس اسحق ڈار جنہوں نے اس سے قبل حکومت کی مذاکرات ٹیم کی قیادت کی تھی ۔ بات چیت پی ٹی آئی سے ستمبر میں ٹوٹ گئی تھی اور پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات ان کی برطانیہ سے واپسی کے فوری بعد شروع کئے جائیں گے ۔

Political protests will be dealt in a political manner: Pervez Rasheed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں