تحریک طالبان کے اعلیٰ کمانڈر پاکستان کے حوالے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-08

تحریک طالبان کے اعلیٰ کمانڈر پاکستان کے حوالے

پشاور
پی ٹی آئی
طالبان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے بعد دوسری صف کے قائد اور اعلیٰ کماندر لطیف محسوس کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ ڈان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ لطیف محسوس کچھ عرصہ سے افغان اور ناٹو افوان کے زیر حراست تھے ، جنہیں ان کے تین گارڈس اور ایک درمیانی آدمی کے ساتھ پاکستانی عہدیداروں کے حوالہ کردیا گیا ۔ سرکاری عہدیداروں کے حوالہ سے ڈان نے یہ یاددہانی بھی کرائی کہ لطیف محسوس کو افغان نیشنل آرمی نے پاک، افغان سرحد پر گرفتار کرلیا تھا۔ وہ اپنے معاونین کے ساتھ مبینہ طور پر اسلحہ خریدنے کی نیت سے جارہے تھے ۔ ناٹو افواج نے بعد ازاں لطیف محسوس اور اس کے تینوں معاونین کو زبردستی افغان آر سی سے اپنی زیر حراست لے لیا۔ اطلاع میں تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ان ملزمین کو کس نے پاکستانی حکام کے حوالہ کیا۔ افغان اور ناٹو افواج کی زیر حراست رہنے اور صدر اشرف غنی کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد ان تمام افراد کو پاکستان کے حوالہ کیا گیا ۔ پاکستانی حکام بہت دنوں سے ان تمام ملزمین کی حوالگی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ ماباقی دو عسکریت پسندوں کی شناخت جعفر اور عزیز مکی کی حیثیت سے کی گئی ۔ ان تمام کا تعلق تحریک طالبان سے ہے ۔

US hands over key Taliban commander Latif Mehsud to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں